Main Icon

باب:کتے کابیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4101

شکار اور ذبیحوں کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وعَنِ ابْنِ عُمَرَ أنَّ النَّبيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِقَتْلِ الكِلَاب إِلَّا كَلبَ صيدٍ أو كلب غَنَمٍ أَوْ مَاشِيَةٍ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

وعن ابن عمر أن النبي صلى الله عليه وسلم أمر بقتل الكلاب إلا كلب صيد أو كلب غنم أو ماشية. متفق عليه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عمر سے کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے شکار کے کتے اور بکریوں کے کتے اور جانوروں کے کتے کے سوا باقی سب کتوں کے مارنے کا حکم دیا ۱؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎اس کے متعلق مسئلہ ابھی عرض کیا گیا کہ کتوں کے قتل کا عمومی وجوب منسوخ ہے،ایک شرط کے ماتحت حکم استحبابی باقی ہے،مضر اور دیوانہ کتوں کا قتل اب بھی واجب ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 4101