Main Icon

باب:آزادی کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3387

آزادی کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "أَفْضَلُ الصَّدَقَةِ الشَّفَاعَةُ بِهَا التي تُفَكُّ الرَّقَبَةُ". رَوَاهُ الْبَيْهَقِيّ فِي "شُعَبِ الإِيمَان".

وعن سمرة بن جندب قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : "أفضل الصدقة الشفاعة بها التي تفك الرقبة". رواه البيهقي في "شعب الإيمان".

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت سمرہ ابن جندب سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اصلی اللہ علیہ و سلم نے کہ بہترین صدقہ سفارش ہے جس سے پھنسی گردن چھوٹ جائے ۱؎(بیہقی شعب الایمان)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی سفارش کرکے کسی کو قرض،غلامیت،قید،بے جا حبس سے چھوڑا دینا یا مکاتب کی سفارش کرکے اس کا بدل کتابت کم کرادینا بہترین صدقہ ہے۔خیال ہے کہ مشکوۃ شریف کے بعض نسخو ں میںالتیہے تب تو عبارت بالکل واضح ہے اور بعض نسخوں میںالتینہیں تب یہاںتفكکا جملہشفاعۃکی صفت ہے یا اس کا حال کیونکہ اس صورت میںالشفاعۃنکرہ ہے اور نکرہ کی صفت جملہ ہوسکتا ہے،شاعر کہتا ہے۔ولقدا مر علی الیم لیبنیخلاصہ یہ ہے کہ سفارش کرکے پھنسے آدمی کو چھوڑا دینا بہت افضل ہے،رب تعالٰی فرماتاہے:"مَنْ یَّشْفَعْ شَفَاعَةً حَسَنَةً یَّكُنْ لَّهٗ نَصِیْبٌ مِّنْهَاۚ

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3387