Main Icon

باب:آزادی کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3385

آزادی کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مَنْ بَنَى مَسْجِدًا لِيُذْكَرَ اللّٰهُ فِيهِ، بُنِيَ لَهُ بَيْتٌ فِي الْجَنَّةِ، وَمَنْ أَعْتَقَ نَفْسًا مُسْلِمَةً، كَانَتْ فِدْيَتَهُ مِنْ جَهَنَّمَ، وَمَنْ شَابَ شَيْبَةً فِي سَبِيلِ اللّٰهِ، كَانَتْ لَهُ نُورًا يَوْم الْقِيَامَة". رَوَاهُ فِي "شرح السّنة".

وعن عمرو بن عبسة أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: "من بنى مسجدا ليذكر الله فيه، بني له بيت في الجنة، ومن أعتق نفسا مسلمة، كانت فديته من جهنم، ومن شاب شيبة في سبيل الله، كانت له نورا يوم القيامة". رواه في "شرح السنة".

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عمرو بن عبسہ سے ۱؎کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ جو اس لیے مسجد بنائے کہ اس میں اکا ذکر کیا جائے،تو اس کے لیے جنت میں گھر بنایا جائے گا ۲؎اور جو مسلمان نفس کو آزاد کرےتو وہ اس کا دوزخ سے فدیہ ہوگا۳؎اور جو اکی راہ میں بوڑھا ہو ۴؎تو اس کے لیے قیامت کے دن نور ہوگا۵؎(شرح السنہ)۶؎

شرح حدیث

۱∞؎آپ کی کنیت ابو نجیح ہے،سلمی ہیں، چوتھے مسلمان ہیں، آپ کے فضائل بیان کیے جاچکے ہیں۔
۲
؎مسجد چھوٹی بنائے یا بڑی،اکیلا بنائے یا دوسروں کے ساتھ مل کر اگر نیت میں اخلاص ہے توان شاءاﷲیہ ہی ثواب ہے،اس سے وقف مسجد مراد ہے نہ کہ گھر کی مسجد جو گھر میں ایک گوشہ نماز کے لیے مخصوص کرلیا جاتا ہے۔
۳
؎کہ ااس آزاد کرنے کے سبب اسے دوزخ سے نجات دے گا یہ لازم نہیں کہ اس آزاد کردہ غلام کوضرور دوزخ ہی میں بھیجے، فدیہ سے یہ مراد نہیں۔
۴
؎اس طرح کہ اپنی ساری زندگی اسلام میں جہاد میں،حج میں،طلب علم میں گزارے،فی سبیل ابہت عام ہے،معلوم ہوا کہ پرانا مسلمان نو مسلم سے اس لحاظ سے افضل ہے۔
۵
؎اس طرح کہ اس کا منہ قیامت کے دن نورانی ہوگا اور وہاں کی تاریکیوں سے نجات پائے گا کیونکہ دنیا میں کبھی کفر و معصیت کی تاریکیوں میں نہیں پھنسا۔
۶
؎خیال رہے کہ یہ حدیث مجموعی طور پر بروایت عمرو ابن عبسہ صرف شرح سنہ میں ہی ہے مگر متفرق طور پر مختلف راویوں سے مسلم،بخاری،ترمذی،احمد،ابن ماجہ،طبرانی،جامع صغیر وغیرہ میں ہے لہذا صاحب مشکوۃ کا صرف شرح سنہ کا حوالہ دینا مجموعی حدیث کے لحاظ سے ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3385