Main Icon

باب:ممنوعہ تجارتوں کے متعلق بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2881

تجارتوں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ أَقَالَ مُسْلِمًا أَقَاْلَهُ اللّٰهُ عَثْرَتَهٗ يَوْمَ الْقِيَامَةِ» . رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ وَفِي «شَرْحِ السُّنَّةِ»بِلَفْظِ «الْمَصَابِيحِ» عَنْ شُرَيْحِ الشَّامِي مُرْسَلًا.

وعن أبي هريرة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من أقال مسلما أقاله الله عثرته يوم القيامة» . رواه أبو داود وابن ماجه وفي «شرح السنة»بلفظ «المصابيح» عن شريح الشامي مرسلا.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم نے جو مسلمان کی فسخ بیع قبول کرے تواللّٰهقیامت کے دن اس کی غلطیاں معاف فرمادے گا ۱؎(ابوداؤد،ابن ماجہ)اور شرح سنہ میں مصابیح کے لفظ بطریق ارسال شرح شامی سے روایت کیے ۲؎

شرح حدیث

۱∞؎یعنی اگر خریدو فروخت مکمل ہوچکنے کے بعد خریدار چیز واپس کرنا چاہے یا بائع وہ چیز واپس لینا چاہے تو اگرچہ انہیں یہ حق تو نہیں مگر فریق آخر کو چاہیے کہ اسے منظور کرے اور سامنے والے پر مہربانی کرے جس کے بدلہ میں پروردگار اس کی خطائیں اور غلطیاں معاف فرمائے گا۔
۲
؎مصابیح کے الفاظ یہ ہیں"مَنْ اَقَالَ مُسْلِمًا صَفْقَۃً كَرِھَھَا اَقَالَ اللّٰه عَشْرَتَہٗ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ"یہ مصنف مصابیح پر اعتراض ہے کہ انہوں نے یہاں ابوداؤد ابن ماجہ کی روایت متصل ہوتے ہوئے روایت مرسل کا ذکر کیا،متصل کو چھوڑ دیا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2881