Main Icon

باب:ممنوعہ تجارتوں کے متعلق بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2878

تجارتوں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: نَهٰى رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الْوَلَاءِ وَعَنْ هِبَتِهٖ. (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وعن ابن عمر قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن بيع الولاء وعن هبته. (متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں کہ رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم نے ولاء کی فروخت اور اس کے ہبہ سے منع فرمایا ۱؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎ولاءولیسے بنا بمعنی قرب،شریعت میں استحقاق میراث کو ولاء کہتے ہیں کہ اگر غلام لاوارث مرجائے تو اس کی میراث مولٰی کو ملے، چونکہ ولاء مال نہیں ہے،نیز معتق کے ساتھ ایسی لازم ہے جیسے نسبی قرابت داروں کے ساتھ نسب منتقل نہیں ہوسکتی اس لیے اس کی بیع ناجائز ہے،قریبًا تمام آئمہ کا اس پر اتفاق ہے۔جن لوگوں نے ولاء کی بیع یا ہبہ جائز رکھا انہیں غالبًا یہ حدیث پہنچی نہیں۔(نووی،اشعہ لمعات،مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2878