Main Icon

باب: اختیار کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2806

تجارتوں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسلم خيَّرَ أعرابيَّاً بَعْدَ الْبَيْعِ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هٰذَا حَدِيْثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ

عن جابر أن رسول الله صلى الله عليه وسلم خير أعرابيا بعد البيع. رواه الترمذي وقال: هذا حديث حسن صحيح غريب

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت جابر سے کہ رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم نے ایک بدوی کو بیع کے بعد بھی اختیار دیا ۱؎(ترمذی)اور فرمایا یہ حدیث حسن ہےصحیح ہےغریب ہے۔

شرح حدیث

۱∞؎یعنی ایک دیہاتی نے شہر میں آکر کچھ فروخت کیا تھا پھر وہ اس فروخت پر پشیمان ہوا وہ سمجھا کہ چیزسستی بک گئی تو آپ نے اسے چیز واپس کرلینے کا اختیار دیا،اس طرح کہ خریدار کو فسخ بیع پر راضی فرمادیا اس سے بھی خیار مجلس ثابت نہیں ہوتا کہ اگر خیار مجلس ہوتا تو حضور انور صلی اللّٰہ علیہ و سلم کے اختیار دینے کے کیا معنی ہوتے اس کا مطلب صاف ہے کہ حضور انور صلی اللّٰہ علیہ و سلم نے بیع مکمل ہونے کے بعد خصوصیت سے اسے اختیار دیا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2806