Main Icon

باب :اعتکاف کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2107

روزے کا بیان - جلد 3

حدیث مبارکہ

عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- أَنَّهٗ كَانَ إِذَا اعْتَكَفَ طُرِحَ لَهٗ فِرَاشُهٗ، أَوْ يُوْضَعُ لَهٗ سَرِيْرُهٗ وَرَاءَ أُسْطُوَانَةِ التَّوْبَةِ. رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ.

عن ابن عمر عن النبي -صلى الله عليه وسلم- أنه كان إذا اعتكف طرح له فراشه، أو يوضع له سريره وراء أسطوانة التوبة. رواه ابن ماجه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عمر سے وہ نبی کر یم صلی اللہ علیہ وسلم سے راوی کہ آپ جب اعتکاف کرتے تو آپ کے لیے بستر بچھادیا جاتا یا ستون توبہ کے پیچھے آپ کا تخت پوش ڈال دیا جاتا ۱؎(ابن ماجہ)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ ستون توبہ کے پاس اعتکاف کرتے تھے وہاں آپ کے لیے کبھی تو صرف بستر بچھادیا جاتا تھا اور کبھی چار پائی کیطرح تخت بھی۔ معلوم ہوا کہ معتکف مسجد میں چار پائی یا تخت پر سو سکتا ہے بشرطیکہ بالکل پاک و صاف ہو ستون تو بہ مسجد نبوی میں وہ ستون ہے جہاں ابولبابہ نے توبہ کی تھی اسی ستون سے انہیں باندھ دیا گیا تھا اب حجاج وہاں کھڑے ہو کر توبہ و استغفار کرتے ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 3 , حدیث نمبر: 2107