Main Icon

باب :اعتکاف کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2105

روزے کا بیان - جلد 3

حدیث مبارکہ

وَعَنْهَا قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَعُوْدُ الْمَرِيْضَ وَهُوَ مُعْتَكِفٌ، فَيَمُرُّ كَمَا هُوَ فَلَا يُعَرِّجُ يَسْأَلُ عَنْهُ رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ.

وعنها قالت: كان النبي -صلى الله عليه وسلم- يعود المريض وهو معتكف، فيمر كما هو فلا يعرج يسأل عنه رواه أبو داود وابن ماجه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہی سے فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بحالت اعتکاف بیمار کی مزاج پرسی یوں فرماتے تھے کہ اسی طرح چلتے رہتے تھے مڑتے نہ تھے اس کا مزاج پوچھ لیتے تھے ۱؎(ابوداؤد، ابن ماجہ)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی جب حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم بحالت اعتکاف پیشاب یا پاخانہ کے لیے مسجد سے باہر جاتے اور اتفاقًا کوئی بیمار مل جاتا تو چلتے ہوئے ہی مزاج پرسی فرمالیتے نہ تو ٹھہرتے نہ اس کی خاطر راستہ سے مڑتے جمہور علماء کے ہاں معتکف کے لیے یہی حکم ہے اگر وہ مزاج پرسی کے لیے بقدر اداء نماز ٹھہرے تو اعتکاف ٹوٹ جائے گااگراس سے کم ٹھہرا تومکروہ ہوگا،جمہور علماء کا ماخذیہ حدیث ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 3 , حدیث نمبر: 2105