Main Icon

باب : قنوت کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1290

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

عَنِ ابْن عَبَّاسٍ قَالَ: قَنَتَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَهْرًا مُتَتَابِعًا فِي الظُّهْرِ وَالْعَصرِ وَالْمَغْرِبِ وَالْعشَاء وَصَلَاةِ الصُّبْحِ إِذا قَالَ: «سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» مِنَ الرَّكْعَةِ الْآخِرَة يَدْعُو عَلیٰ أَحْيَاءٍ مَنْ بَنِي سُلَيْمٍ: عَلیٰ رِعْلٍ وَذَكْوَانَ وَعُصَيَّةَ وَيُؤَمِّنُ مَنْ خَلْفَهُ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ

عن ابن عباس قال: قنت رسول الله صلى الله عليه وسلم شهرا متتابعا في الظهر والعصر والمغرب والعشاء وصلاة الصبح إذا قال: «سمع الله لمن حمده» من الركعة الآخرة يدعو علی أحياء من بني سليم: علی رعل وذكوان وعصية ويؤمن من خلفه. رواه أبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عباس سے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے ایک ماہ مسلسل ظہر،عصر،مغرب،عشاء اور نماز فجر میں قنوت پڑھی ۱∞؎جب آخری رکعت میںسَمِعَ الله لِمَنْ حَمِدَہکہتے تو بنی سلیم کے کچھ قبیلوں رعل و ذکوان اور عصیہ پر بددعا کرتے اور پیچھے والےآمینکہتے ۲؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی پانچوں نمازوں میں آخری رکعت کے رکوع کے بعد قنوت نازلہ پڑھی۔غالب یہ ہے کہ جہری نمازوں میں قنوت نازلہ بھی آواز سے پڑھی اور آہستہ نمازوں میں قنوت نازلہ بھی آہستہ مگر یہ سب کچھ منسوخ ہوچکا۔۲؎معلوم ہوا کہ قنوت نازلہ صرف امام پڑھتا تھا،مقتدی صرف آمینہی کہتے تھے،اب بھی اگر پڑھنا پڑ جائے تو یہی ہوگا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1290