Main Icon

باب : امام پر لازم امور - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1135

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُنَا بِالتَّخْفِيفِ وَيَؤُمُّنَا ب(الصَّافَّاتِ)رَوَاهُ النَّسَائِيُّ

وعن ابن عمر قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يأمرنا بالتخفيف ويؤمنا ب(الصافات)رواه النسائي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حصرت ابن عمر سے فرماتے ہیں کہ نبی صلی الله علیہ وسلم ہم کو ہلکی نماز کا حکم دیتے تھے اور خود صافات سے ہماری امامت کرتے تھے ۱؎(نسائی)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی بہت لمبی نماز پڑھاتے تھے وجہ یہ تھی کہ حضورصلی الله علیہ وسلم کی قرأت میں ایسی دل کشی اور جاذبیت تھی کہ صحابہ پر لمبی نماز بھی ہلکی ہوتی تھی اور ان حضرات پر ایسا فیضان ہوتا تھا کہ بیمار اپنی بیماری بھول جاتے تھے کام کاج والے اپنی حاجات فراموش کردیتے تھے اور کمزور طاقتور بن جاتے تھے لہذا حضورصلی الله علیہ وسلم کے اور احکام ہیں ہمارے اور۔مرقاۃ نے فرمایا کہ اس وقت صحابہ کے ذوق کی یہ کیفیت ہوتی تھی وہ چاہتے تھے کہ ایک رکعت میں تمام عمر گزر جائے،مبارک ہیں وہ آنکھیں جنہوں نے وہ منہ دیکھا،مبارک ہیں وہ کان جنہوں نے خدا بھاتی آواز سنی۔خیال رہے کہ اس حدیث میں عام حالات کا ذکر ہے ورنہ بعض خصوصی حالات میں حضورصلی الله علیہ وسلم نے نمازیں مختصربھی پڑھائی ہیں لہذا یہ حدیث اس کے خلاف نہیں کہ آپ بچہ کے رونے کی آواز سن کر نماز ہلکی فرمادیتے تھے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1135