Main Icon

باب:شب بیداری کی فضیلت کا بیان - فیضان ریاض الصالحین - حدیث نمبر: 1180

جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَائِشَةَرَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم اِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ افْتَتَحَ صَلَاتَهُ بِرَكْعَتَيْنِ خَفِيْفَتَيْنِ.

وعن عائشةرضي الله عنها قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم اذا قام من الليل افتتح صلاته بركعتين خفيفتين.

حدیث ترجمہ

حضرت سَیِّدَتُنا عائشہ صدیقہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہَافرماتی ہیں کہ نبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمرات کی نماز کے لئے جب کھڑے ہوتے تو پہلے دو مختصر رکعتیں ادا فرماتے۔

شرح حدیث

نمازِتہجد سے پہلے دو رکعت نفل پڑھنا مستحب ہے :میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مذکورہ دونوں اَحادیث مبارکہ میں اس بات کو بیان کیا گیا ہے کہ رات میں جب نمازِ تہجد کے لئے اٹھیں تو پہلے دو مختصر رکعتیں ادا کر یں جیسا کہ پہلی حدیث پاک میں حضورعَلَیْہِ السَّلَامنے اس کام کا حکم ارشاد فرمایا جبکہ دوسری حدیث پاک میں حضورعَلَیْہِ السَّلَامکے فعل مبارک کا ذکر ہے کہ آپصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمجب رات میں نماز کے لئے کھڑے ہوتے توپہلے دو مختصر رکعتیں ادا فرماتے۔عَلَّامَہ مُحَمَّد بِنْ عَلَّان شَافِعِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اﷲ الْقَوِیفرماتے ہیں:جب آپصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنمازِ تہجد کے لئے اٹھتے تو نیند کے اثر کو زائل کرنے اور کامل توجہ پیدا کرنے کے لئے پہلے دو رکعتیں ادا فرماتے۔مُفَسِّرِشہِیرمُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الْاُمَّتمُفتِی احمد یار خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّانفرماتے ہیں:یہ امراِستحبابی ہے لہٰذا مستحب یہ ہے کہ تہجد سے پہلے دو رکعت تحیۃ الوضو ہلکی مگر کامل پڑھے اور تہجد دراز۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ماخذ و مراجع

کتاب: فیضان ریاض الصالحین جلد: 7 , حدیث نمبر: 1180