Main Icon

باب:شب بیداری کی فضیلت کا بیان - فیضان ریاض الصالحین - حدیث نمبر: 1161

جلد 7

حدیث مبارکہ

عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ اَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَرَقَهُ وَفَاطِمَةَ لَيْلاًفَقَالَ:اَلَا تُصَلِّيَانِ؟

عن علي رضي الله عنه ان النبي صلى الله عليه وسلم طرقه وفاطمة ليلافقال:الا تصليان؟

حدیث ترجمہ

حضرت سَیِّدُناعلیکَرَّمَ اﷲ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمسے روایت ہے کہ ایک رات نبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّممیرے اور فاطمہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہَاکے پاس تشریف لائے اور فرمایا:’’کیا تم دونوں نماز نہیں پڑھتے ؟‘‘

شرح حدیث

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مذکورہ حدیث پاک میں نمازِ تہجد کی عظمت و فضیلت کو بیان کیا گیا ہے کہ اس نماز کے لئے نبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمبذاتِ خود اپنی شہزادی حضرت فاطمۃ الزَہرارَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہَااور حضرت علیرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُکو جگانے اُن کے گھر تشریف لے گئے۔عَلَّامَہ مُحَمَّد بِنْ عَلَّان شَافِعِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اﷲ الْقَوِیفرماتے ہیں:’’اگر اس نماز کی فضیلت نہ ہوتی تو حضور نبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماپنی بیٹی اورحضرت علیرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُکو اس وقت بیدار نہ کرتے جو وقت مخلوق کے سکون کے لئے بنایا گیا ہے لیکن آپصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےان کے لئے اُس فضیلت کو اِس آرام و سکون پر ترجیح دی ۔‘‘

ماخذ و مراجع

کتاب: فیضان ریاض الصالحین جلد: 7 , حدیث نمبر: 1161