Main Icon

باب:شب بیداری کی فضیلت کا بیان - فیضان ریاض الصالحین - حدیث نمبر: 1162

جلد 7

حدیث مبارکہ

عَنْ سَالمِ بنِِ عَبْدِ اللَّهِ بنِِ عُمَرَ بنِِ الْخَطَّابِ رَضِي اللَّهُ عَنْهُمْ عَنْ اَبِيْهِ:اَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:نِعْمَ الرَّجلُ عَبْدُ اللَّهِ لَوْ كَانَ يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ قَالَ سَالِمٌ:فَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ بَعْدَ ذٰلِكَ لَا يَنَامُ مِنَ اللَّيْلِ اِلَّاقَلِيْلًا.

عن سالم بن عبد الله بن عمر بن الخطاب رضي الله عنهم عن ابيه:ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:نعم الرجل عبد الله لو كان يصلي من الليل قال سالم:فكان عبد الله بعد ذلك لا ينام من الليل الاقليلا.

حدیث ترجمہ

حضرت سَیِّدُنَا سالِم بن عبداﷲبن عمر بن خطابرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُمْاپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسولُاﷲ صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشاد فرمایا:عبداﷲبہت اچھا آدمی ہے اگر رات کو نماز پڑھے۔حضرت سالِمرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں اس کے بعد حضرت عبداﷲرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُرات کو بہت کم سویا کرتے تھے ۔

شرح حدیث

اچھا آدمی ہونے کی صفت سے موصوف ہونا:میٹھےمیٹھے اسلامی بھائیو!مذکورہ حدیث پاک میں رات میں نماز پڑھنے والے کے بارے میں اچھا آدمی ہونے کی صفت بیان کی گئی ہے جیسا کہ نبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے حضرت سَیِّدُنَا عبداﷲرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُکے بارے میں فرمایا:عبداﷲبہت اچھا آدمی ہے اگر رات کو نماز پڑھے۔عَلَّامَہ بَدْرُ الدِّیْن عَیْنِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اﷲ الْغَنِیفرماتے ہیں:جب کوئی شخص رات میں نماز پڑھے تو وہ اس بات کا مستحق ہے کہ اسے اچھا آدمی ہونے کی صفت سے موصوف کیا جائے اور یہ مستحق ہونا رات کی نماز کے سبب ہے۔ اگر رات کی نماز کی فضیلت نہ ہوتی تو اس کے پڑھنے والے کی یہ تعریف بھی نہ کی جاتی ۔قیامت کے دن فقیر:عَلَّامَہ بَدْرُ الدِّیْن عَیْنِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اﷲ الْغَنِیمذکورہ حدیث پاک سے حاصل ہونے والے فوائد کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:*حدیث میں رات میں عبادت کرنے کی فضیلت کا ذکر ہے۔*حضرت عبداﷲابنِ عمررَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُمَاکی تعریف اور ان کے نیک ہونےکی خبر دینا ہے۔*جوانی میں عبادت کی فضیلت کا ذکر ہے*رات میں زیادہ سونے کی کراہیت ہے۔* حضرت سَیِّدُناجابررَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُسے مرفوعاً روایت ہےکہ حضرتِ سَیِّدُنا سلیمانعَلَیْہِ السَّلَامسے ان کی والدہ نے فرمایا:بیٹا!رات کو زیادہ نہ سونا کیونکہ رات کو زیادہ سونا انسان کو قیامت کے دن فقیر بناد ے گا ۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ماخذ و مراجع

کتاب: فیضان ریاض الصالحین جلد: 7 , حدیث نمبر: 1162