Main Icon

باب:ان تینوں کے فضائل - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 6085

فضائل کا بیان - جلد 8

حدیث مبارکہ

عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كُنَّا نَقُولُ وَرَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَيٌّ:أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ رَضِي الله عَنْهُم. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ

عن ابن عمر قال: كنا نقول ورسول الله صلى الله عليه وسلم حي:أبو بكر وعمر وعثمان رضي الله عنهم. رواه الترمذي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں کہ ہم حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی زندگی شریف میں کہا کرتے تھے ابو بکر،عمر،عثمان اللہ ان سے راضی رہے ۱؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی ہم حضور کی حیات شریف میں حضور کے سامنے ان تین صحابہ کو ایک ساتھ ذکر کرتے تھے اسی ترتیب کے ساتھ کہ پہلے حضرت ابوبکر صدیق کا نام پھر حضرت عمر کا پھر حضرت عثمان کا نام لیتے تھے ان کے مراتب میں بھی یہ ہی ترتیب ہے اور حضور انور ہماری یہ ترتیب سنتے اور خاموش رہتے تھے جس سے اس کی تائید ہوتی ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 6085