Main Icon

باب : قیامت قائم نہ ہوگی مگر بد ترین لوگوں پر - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5517

فتنوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم-: "لَا تَقُومُ السَّاعَةُ إِلَّا عَلَى شِرَارِ الْخَلْقِ". رَوَاهُ مُسلم.

وعن عبد الله بن مسعود قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "لا تقوم الساعة إلا على شرار الخلق". رواه مسلم.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عبداللہ ابن مسعود سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ قیامت قائم نہ ہوگی مگر بدترین مخلوق پر ۱∞؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎شرارسے مراد عقائد،اعمال،اخلاق میں بدترین۔خلق سے مراد صرف انسان ہیں یعنی جن انسانوں پر قیامت قائم ہوگی وہ سارے کافر بے حیا بدکار بے شرم ہوں گے،نیکی کا نام بھی نہ لیں گے،فرشتے اس وقت ہوں گے جو اللہ اللہ کرتے ہوں گے لہذا اس حدیث پر کوئی اعتراض نہیں گناہ انسان یا جنات ہی کرتے ہیں دوسری مخلوق نہیں کرتی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5517