Main Icon

باب:غیرمقرر سزا کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3633

مقررہ سزاؤں کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عُمَرَ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِذَا وَجَدْتُمُ الرَّجُلَ قَدْ غَلَّ فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ فَأَحْرِقُوْا مَتَاعَهٗ وَاضْرِبُوْهُ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُوْ دَاوُدَ، وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: هٰذَا حَدِيْثٌ غَرِيْبٌ.

وعن عمر أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: "إذا وجدتم الرجل قد غل في سبيل الله فأحرقوا متاعه واضربوه". رواه الترمذي وأبو داود، وقال الترمذي: هذا حديث غريب.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عمر سے کہ رسولصلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا جب تم کسی شخص کو پاؤ کہ وہکی راہ میں خیانت کرے ۱؎تو اس کا سامان جلادو اور اسے مارو ۲؎(ترمذی،ابوداؤد)اور ترمذی نے کہا یہ حدیث غریب ہے۔

شرح حدیث

۱∞؎اس طرح کہ جہاد میں غنیمت کے مال میں سے تقسیم سے پہلے کچھ لے لے،غلول غنیمت میں خیانت کرنے کو کہتے ہیں۔
۲
؎امام احمد نے اس کے ظاہر پر عمل فرمایا ہے ان کے ہاں اس خائن کا سارا مال جلادیا جائے سوائے قرآن مجید اور جانور اور غنیمت کے چرائے ہوئے مال کے یہ نہ جلائے جائیں،باقی علماء فرماتے ہیں کہ یہ حکم شروع اسلام میں تھا اب منسوخ ہوچکا،امام شافعی فرماتے ہیں کہ اسے مارا ضرورجائے مال نہ جلایا جائے۔خیال رہے کہ اس خیانت میں ہاتھ نہ کٹے گا کیونکہ یہ شرعی چوری نہیں جس مال میں خود اپنا بھی حق ہو اس کی چوری سے ہاتھ نہیں کٹتا کچھ اور بھی شرائط ہیں جن سے ہاتھ کٹتا ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3633