Main Icon

باب : مسنون غسل کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 543

پاکی کی کتاب - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ قَيْسِ بْنِ عَاصِمٍ: أَنَّهُ أَسْلَمَ فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَغْتَسِلَ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُوْ دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ.

وعن قيس بن عاصم: أنه أسلم فأمره النبي صلى الله عليه وسلم أن يغتسل بماء وسدر. رواه الترمذي وأبو داود والنسائي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے قیس ابن عاصم سے ۱؎کہ وہ مسلمان ہوئے تو انہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ پانی اوربیری سے غسل کریں ۲؎(ترمذی،ابوداؤد،نسائی)

شرح حدیث

۱∞؎آپ صحابی ہیں،بنی تمیم کے وفد میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے، ۹ھمیں ایمان لائے،حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ دبر والوں یا بادیہ نشینوں کے سردار ہیں،بہت حکیم،عاقل و عابد تھے،بصرہ میں قیام رہا۔
۲
؎اس سے معلوم ہوا کہ اسلام لاتے وقت کلمہ پڑھنے سے پہلےغسل کرنا بہتر ہے۔کہ بعض علماء کے نزدیک اگر کافر زمانۂ کفر میں جنبی ہوا،پھر اسلام لایا تو اس پر جنابت کی وجہ سے غسل فرض ہے۔بعض روایات میں آیا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو سرمنڈانے کا حکم بھی دیا تھا اسی لئے اسلام لاتے وقت سر منڈانابھی سنت ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 543