Main Icon

باب : مسنون غسل کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 542

پاکی کی کتاب - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَائِشَةَ --رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهَا- أَنَّ النَّبِيَّ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- كَانَ يَغْتَسِلُ مِنْ أَرْبَعٍ: مِنَ الْجَنَابَةِ، وَيَوْمَ الْجُمُعَة، وَمِنَ الْحَجَامَةِ، وَمِنْ غُسْلِ الْمَيِّتِ. رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ.

وعن عائشة --رضي الله عنها- أن النبي -صلى الله عليه وسلم- كان يغتسل من أربع: من الجنابة، ويوم الجمعة، ومن الحجامة، ومن غسل الميت. رواه أبو داود.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم چارچیزوں سے غسل کرتے تھےجنابت(ناپاکی)سے اورجمعہ کے دن اورسنگھی لگوانے سے اور میت کو نہلانے سے ۱؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎یہاں غسل سے مراد غسل کا حکم دینا ہے،یعنی ان چاروں موقعوں پرغسل کا حکم دیتے تھے،کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی کسی میت کو غسل نہیں دیا،جیسے حدیث میں ہے کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ماعز کو رجم کیا یعنی رجم کا حکم دیا(مرقاۃ وغیرہ) مگر ان حکموں میں غسل جنابت کا حکم وجوبی ہے اور باقی احکام سنت کے،چونکہ سنگھی پچھنے میں خون کی چھینٹیں جسم پر پڑجاتی ہیں اورخون نکلنے سے گرمی اور کمزوری پیداہوجاتی ہے لہذا اس کے بعدغسل کرلینا بہتر ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 542