Main Icon

باب: صَفِ اَوّل کی فضیلت کا بیان - فیضان ریاض الصالحین - حدیث نمبر: 1093

جلد 7

حدیث مبارکہ

عَنْ اَنَسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ اَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: اَتِمُّوا الصَّفَّ المُقَدَّمَ ثُمَّ الَّذِيْ يَلِيْهِ فَمَا كَانَ مِنْ نَقْصٍ فَلْيَكُنْ في الصَّفِّ المُؤَخَّرِ .

عن انس رضی اللہ عنہ ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: اتموا الصف المقدم ثم الذي يليه فما كان من نقص فليكن في الصف المؤخر .

حدیث ترجمہ

حضرت سَیِّدُنا انسرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُسےمروی ہے کہ سرکارِ مدینہصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ”پہلے اگلی صف پوری کرو پھر اس کے بعد والی صف، پس اگر کوئی کمی رہےتو آخری صف میں رہے۔“

شرح حدیث

اگلی صفوں میں جگہ خالی نہ چھوڑیں:حدیثِ مذکور سے معلوم ہواکہ پہلے اگلی صف مکمل کی جائے پھر بعد والی، اسی طرح ترتیب وار صفیں مکمل کی جائیں، اگلی صف مکمل ہونے کے بعد جو لوگ بچیں وہ پیچھے صف بنالیں،اب اگر نمازیوں کی تعداد کم ہواوریہ دوسری صف مکمل نہ بنے تو کوئی حرج نہیں۔بہارِ شریعت میں ہے:” صف ميں جگہ ہوتے ہوئے صف کے پیچھے کھڑا ہونا ممنوع ہے نیز پہلی صف میں جگہ ہواور پچھلی صف بھر گئی ہو تو صف چیر کر پہلی صف کی خالی جگہ کو پُر کریں کیونکہ حدیثِ پاک میں ہے:”جو صف میں کشادگی دیکھ کر اسے بند کر دے اس کی مغفرت ہو جائے گی۔“ لیکن یہ عمل وہاں کریں جہاں فتنہ و فساد کا احتمال نہ ہو جس جگہ فتنہ کا اندیشہ ہو وہاں صف چیر کر اگلی صف میں جانے سے اجتناب کیجئے۔“

ماخذ و مراجع

کتاب: فیضان ریاض الصالحین جلد: 7 , حدیث نمبر: 1093