Main Icon

باب : بعض سورتوں اور آیات کی ترغیب کا بیان - فیضان ریاض الصالحین - حدیث نمبر: 1012

جلد 7

حدیث مبارکہ

عَنْ اَبیْ ہُرَیْرَۃَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ :اَنَّ رَسُوْلَ الله صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِيْ:قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ: اِنَّهَا لَتَعْدِلُ ثُلُثَ القُرْآنِ.

عن ابی ہریرۃ رضي الله عنه :ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال في:قل هو الله احد: انها لتعدل ثلث القران.

حدیث ترجمہ

حضرت سَیِّدُنا ابوہریرہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ حُضور نبی پاکصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ﴿قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ﴾(یعنی سورۂ اخلاص)کے متعلق فرمایا:”یہ تہائی قرآن کے برابر ہے۔“

شرح حدیث

سورۂ اخلاص کو کم سمجھنے پر تنبیہ:”ایک شخص نے کسی کو بار بار﴿ قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ﴾پڑھتے ہوئے سنا ۔“اس کی شرح کرتے ہوئے علامہ غلام رسول رضویعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اﷲ الْقَوِیفرماتے ہیں: ”ابو سعید خدریرَضِیَ اﷲ عَنْہُنے قتادہ بن نعمان (رَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُ)کوسورۂ اخلاص پڑھتے ہوئے سنا وہ اسے بار بار اس لئے پڑھتے تھے کہ وہ اس کو قلیل شمار کرتے تھے۔ سیدِعالَمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا:یہ قلیل نہیں اس کا ثواب قرآن کے تہائی ثواب کے برابر ہے۔عَلَّامَہ حَافِظ اِبنِ حَجَر عَسْقَلَانِی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیفرماتے ہیں:امام ابو الحسن علی بن محمد قابِسیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اﷲ الْقَوِینے فرمایا:شایدوہ آدمی جو بار بار سورۂ اخلاص پڑھ رہا تھا اس کو صرف یہی یاد تھی ۔اس وجہ سے اُس نے اپنے اس عمل کو قلیل خیال کیا تو نبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا:”یہ تہائی قرآن کے برابر ہے۔“تاکہ اُس مرد کو نیکی کے کام کی ترغیب ملے اگرچہ وہ عمل مقدار میں کم ہو۔

ماخذ و مراجع

کتاب: فیضان ریاض الصالحین جلد: 7 , حدیث نمبر: 1012