Main Icon

باب: آدابِ جُمُعَہ و فَضَائِلِ جُمُعَہ کا بیان - فیضان ریاض الصالحین - حدیث نمبر: 1153

جلد 7

حدیث مبارکہ

عَنْ سَمُرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عنْهُ قَالَ:قالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وسَلَّمَ:مَنْ تَوَضَّاَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَبِهَا وَنِعْمَتْ وَمَنِ اغْتَسَلَ فَالْغُسْلُ اَفْضَلُ.

عن سمرة رضي الله عنه قال:قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:من توضا يوم الجمعة فبها ونعمت ومن اغتسل فالغسل افضل.

حدیث ترجمہ

حضرت سَیِّدُنا سمرہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ نبی اکرمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:”جس نے جمعہ کے دن وضو کیا تو بہتر اور اچھا ہے اور جو غسل کرے تو غسل افضل ہے ۔“

شرح حدیث

وضو کے مقابل غسل کو افضل کہنے کی وجہ:عَلَّامَہ مُلَّا عَلِی قَارِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْبَارِیفرماتے ہیں:وضو کے مقابلے میں غسل کو افضل اس لئے کہا گیا ہے بلکہ اس میں طہارت زیادہ ہے ۔یہ حدیث پاک صریح ہے کہ جمعہ کے دن کا غسل سنت ہے واجب نہیں ۔اس بات کی تائید مسلم کی شریف اس روایت سے بھی ہوتی ہے:”جس نے اچھی طرح وضو کیا پھر جمعہ کی نماز کے لیے گیا،کان لگاکر خطبہ سنا اور خاموش رہا تو اُس کےاُس جمعہ سے دوسرے جمعہ تک اور مزیدتین دن کے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔“مُفَسِّرِشہِیرمُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الْاُمَّتمُفتِی احمد یار خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّانفرماتے ہیں:’’بعض علما فرماتے ہیں کہ غسلِ جمعہ نماز کے لیے مسنون ہے نہ کہ جمعہ کے دن کے لیے لہٰذاجن پر جمعہ کی نماز نہیں ان کے لیے یہ غسل سنت نہیں۔بعض فرماتے ہیں کہ جمعہ کا غسل نمازِ جمعہ سے قریب کرو حتّٰی کہ اس کے وضو سے جمعہ پڑھو مگر حق یہ ہے کہ غسل ِجمعہ کا وقت طلوعِ فجر سے شروع ہو جاتا ہے ۔‘‘جمعہ کے دن غسل کی فضیلت :3فرامینِ مصطفےٰصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم:(1)جوشخص جمعہ کے دن غسل کرےگا اگلے جمعہ تک پاک رہے گا۔(2)بے شک جمعہ کے دن غسل کرنا گناہوں کو بالوں کی جڑوں سے بھی نکال دیتا ہے۔ (3)جس نے جمعہ کے دن غسل کیا اس کے گناہ اور خطائیں معاف کردی جائیں گی ۔مدنی گلدستہ’’باغ جنت‘‘کے6حروف کی نسبت سے احادیثِ مذکورہ اور ان کی وضاحت سے ملنے والے6مدنی پھول
(1) جمعہ کے دن غسل کرنا سنت ہے۔
(2) بغیر غسل کئے وضو کرکے نمازِ جمعہ کے لئے جانا بھی جائز ہے لیکن غسل کرنا افضل ہے۔
(3) غسل ِجمعہ کا وقت طلوعِ فجر سے شروع ہو جاتا ہے۔
(4) جمعہ کے دن غسل کرنے والا اگلے جمعہ تک پاک رہے گا۔
(5) جمعہ کے دن کا غسل گناہوں کو بالوں کی جڑوں سے بھی نکال دیتا ہے۔
(6) جمعہ کا غسل گناہوں اور خطاؤں کو مٹاتا ہے۔
اﷲ عَزَّ وَجَلَّہمیں جمعہ کے دن غسل کرنے اور پابندی سے نمازِ جمعہ ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمصَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ماخذ و مراجع

کتاب: فیضان ریاض الصالحین جلد: 7 , حدیث نمبر: 1153