Main Icon

باب: آدابِ جُمُعَہ و فَضَائِلِ جُمُعَہ کا بیان - فیضان ریاض الصالحین - حدیث نمبر: 1152

جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْ اَبي سَعِيْدٍ الخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّه عَنْهُ اَنَّ رَسُوْلَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم قَالَ:غُسْلُ يَوْمِ الْجُمُعَةِ وَاجِبٌ عَلَى كُلِّ مُحْتَلِـمٍ.

وعن ابي سعيد الخدري رضي الله عنه ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:غسل يوم الجمعة واجب على كل محتلـم.

حدیث ترجمہ

حضرت سَیِّدُناابو سعید خدریرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ رسولِ اکرمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا:”جمعہ کے دن ہر بالغ پر غسل کرناواجب ہے ۔“

شرح حدیث

وجوب سے مراد:اِمَام نَوَوِیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اﷲ الْقَوِیفرماتے ہیں:”اس حدیثِ پاک میں وجوب سے اختیاری وجوب مراد ہے جیسے کوئی شخص اپنے ساتھی سے کہے تیرا حق مجھ پر واجب ہے۔“مرآۃ المناجیح میں ہے:واجب بمعنی ثابت ہو تو حدیث مُحْکَم ہے منسوخ نہیں اوراگر بمعنیٰ ضروری ہے تو منسوخ ہے۔علامہ ابنِ کمال پاشا حنفیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اﷲ الْقَوِیفرماتے ہیں:” حدیثِ پاک میں واجب اپنے ظاہری معنیٰ پر نہیں ہے بلکہ مراد یہاں اِستحباب کی تاکید ہے۔“

ماخذ و مراجع

کتاب: فیضان ریاض الصالحین جلد: 7 , حدیث نمبر: 1152