Main Icon

باب: آدابِ جُمُعَہ و فَضَائِلِ جُمُعَہ کا بیان - فیضان ریاض الصالحین - حدیث نمبر: 1149

جلد 7

حدیث مبارکہ

عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رَضِیَ اﷲ عَنْہُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم قَالَ:اَلصَّلَواتُ الْخَمْسُ وَالْجُمُعَةُ اِلَى الْجُمُعَةِ وَرَمَضَانُ اِلَى رَمَضَانَ مُكَفِّرَاتٌ مَا بَيْنَهُنَّ اِذَا اجْتُنِبَتِ الْكَبَائِرُ.

عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ عنہ عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:الصلوات الخمس والجمعة الى الجمعة ورمضان الى رمضان مكفرات ما بينهن اذا اجتنبت الكبائر.

حدیث ترجمہ

حضرت سَیِّدُناابو ہریرہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ نبی پاکصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشاد فرمایا:”پانچ نمازیں اور ایک جمعہ سے دوسراجمعہ اور ایک رمضان سے دوسرا رمضان درمیان کے گناہوں کا کفارہ ہیں جبکہ کبیرہ گناہوں سے بچا جائے۔“

شرح حدیث

نیکیاں گناہوں کاکفارہ ہیں:شیخ عبدالحق مُحَدِّ ثِ دہلویعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِیفرماتے ہیں:’’یہ پانچوں نمازیں جمعہ سے جمعہ ورمضان سے رمضان اپنے درمیانی عرصے میں واقع ہونے والے گناہوں کے لیے کفارہ بن جاتی ہیں، انہیں چھپالیتی ہیں اور مٹادیتی ہیں۔جبکہ کبیرہ گناہ نہ ہوں کہ وہ نہ تو چھپتے ہیں اورنہ ہی معاف ہوتے ہیں بلکہ ان کے لیے توبہ درکارہے۔ ہاں صغیرہ گناہ معاف ہوجاتے ہیں جب کہ ان سے حقوق العباد متعلق نہ ہوں۔علمائےکرامرَحِمَہُمُ اﷲ السَّلَامنے فرمایا:ان نیکیوں پر اِستقامت اور باربار دہرانے سے صغیرہ گناہوں کی بخشش کے بعد کبیرہ گناہوں میں بھی تخفیف ہوجاتی ہے اور اگر بندہ صغیرہ اور کبیرہ گناہوں سے بالکل محفوظ ہوتو یہ نیک اعمال اس کے لیےبلندیٔ درجات کا سبب بن جاتے ہیں۔‘‘
نوٹ:مذکورہ حدیثِ پاک کی تفصیلی شرح کے لیے فیضان ریاض الصالحین،جلددوم،حدیث نمبر 130 کا مطالعہ کیجئے۔
مدنی گلدستہ’’خطبہ‘‘کے4حروف کی نسبت سے احادیثِ مذکورہ اور ان کی وضاحت سے ملنے والے4مدنی پھول
(1) ایک نیکی کا ثواب دس گنا ہوتا ہےاور جتنا خشوع زیادہ اتنا ثواب زیادہ ملتا ہے۔
(2) خطبہ کے وقت صرف زبان سے خاموشی کافی نہیں بلکہ سکون و اطمینان سے بیٹھنا بھی ضروری ہے۔
(3) خطبہ کے وقت دامن یا پنکھے سے ہوا کرنا بھی منع ہے اگرچہ گرمی ہو۔
(4) بعض نیکیاں گناہوں کا کفارہ ہیں۔
اﷲ عَزَّ وَجَلَّہمیں توجہ سے خطبہ سننے کی توفیق عطا فرمائے اور نمازِ جمعہ کی برکت سے ہمارے گناہوں سے درگزر فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمصَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ماخذ و مراجع

کتاب: فیضان ریاض الصالحین جلد: 7 , حدیث نمبر: 1149