- ہوم
- کتابیں
- فیضان ریاض الصالحین
- جلد 7
- باب: آدابِ جُمُعَہ و فَضَائِلِ جُمُعَہ کا بیان
باب: آدابِ جُمُعَہ و فَضَائِلِ جُمُعَہ کا بیان
فیضان ریاض الصالحین جلد 7
حضرت سَیِّدُناابو ہریرہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ رسولِ اکرمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:”بہترین دن جس میں سورج طلوع ہوتا ہے وہ جمعہ کا دن ہے کہ اس میں حضرت سَیِّدُناآدمعَلَیْہِ السَّلَامکی تخلیق ہوئی ،اسی دن جنت میں داخل کئے گئے اور اسی دن جنت سے باہر تشریف لائے۔ “
عَنْ اَبي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ:قَالَ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم:خَيْرُ يَوْمٍ طَلَعَتْ عَلَيْهِ الشَّمْسُ يَوْمُ الْجُمُعَةِ:فِيْهِ خُلِقَ اٰدَمُ وَفِيْهِ اُدْخِلَ الْجَنَّةَ وَفِيْهِ اُخْرِجَ مِنْهَا.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1147 ، باب: آدابِ جُمُعَہ و فَضَائِلِ جُمُعَہ کا بیان
حضرت سَیِّدُناابو ہریرہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ حضور نبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:”جس نے اچھی طرح وضو کیا پھر جمعہ کی نماز کے لیے گیا،کان لگاکر خطبہ سنا اور خاموش رہا تو اس جمعہ سے دوسرے جمعہ تک اور مزید تین دن کے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں اور جس نے کنکریوں کو ہاتھ لگایا تو اس نے فضول کام کیا۔
عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رَضِیَ اﷲ عَنْہُ قَالَ:قَالَ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وسَلَّم:مَنْ تَوَضَّاَ فاَحْسَنَ الْوُضُوْ ءَثُمَّ اَتَى الْجُمُعَةَ فَاسْتَمَعَ وَاَنْصَتَ غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجُمُعَةِ وَزِيَادَةُ ثَلَاثَةِ اَيَّامٍ وَمَنْ مَسَّ الْحَصٰى فَقَدْ لَغَا.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1148 ، باب: آدابِ جُمُعَہ و فَضَائِلِ جُمُعَہ کا بیان
حضرت سَیِّدُناابو ہریرہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ نبی پاکصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشاد فرمایا:”پانچ نمازیں اور ایک جمعہ سے دوسراجمعہ اور ایک رمضان سے دوسرا رمضان درمیان کے گناہوں کا کفارہ ہیں جبکہ کبیرہ گناہوں سے بچا جائے۔“
عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رَضِیَ اﷲ عَنْہُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم قَالَ:اَلصَّلَواتُ الْخَمْسُ وَالْجُمُعَةُ اِلَى الْجُمُعَةِ وَرَمَضَانُ اِلَى رَمَضَانَ مُكَفِّرَاتٌ مَا بَيْنَهُنَّ اِذَا اجْتُنِبَتِ الْكَبَائِرُ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1149 ، باب: آدابِ جُمُعَہ و فَضَائِلِ جُمُعَہ کا بیان
حضرت سَیِّدُنا ابو ہریرہ اورحضرت سَیِّدُناابنِ عمررَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے روایت ہے کہ انہوں نے حضور نبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو لکڑی کے منبرپر تشریف فرما ہو کر یہ فرماتے سنا:”لوگوں کو جمعہ چھوڑنےسے بچنا ہوگا ورنہاﷲ عَزَّ وَجَلَّان کے دِلوں پر مُہر لگا دےگا پھر وہ غافل لوگوں میں سے ہو جائیں گے۔“
عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ اَنَّهُمَا سَمِعَا رَسُوْلَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُوْلُ عَلَى اَعْوَادِ مِنْبَرِهِ:لَيَنْتَهِيَنَّ اَقْوَامٌ عَنْ وَدْعِهِمُ الْجُمُعَاتِ اَوْ لَيَخْتِمَنَّ اللَّهُ عَلَى قُلُوبِهمْ ثُمَّ لَيَكُوْنُنَّ مِنَ الْغَافِلِيْنَ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1150 ، باب: آدابِ جُمُعَہ و فَضَائِلِ جُمُعَہ کا بیان
حضرت سَیِّدُناابنِ عمررَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے روایت ہے کہ رسولُاﷲ صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشاد فرمایا:”جب تم میں سے کوئی جمعہ کے لیے آئے تواسے غسل کر لینا چاہیے ۔“
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا اَنَّ رَسُوْلَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم قَالَ:اِذَا جَاءَ اَحَدُكُمُ الْجُمُعَةَ فَلْيَغْتَسِلْ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1151 ، باب: آدابِ جُمُعَہ و فَضَائِلِ جُمُعَہ کا بیان
حضرت سَیِّدُناابو سعید خدریرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ رسولِ اکرمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا:”جمعہ کے دن ہر بالغ پر غسل کرناواجب ہے ۔“
وَعَنْ اَبي سَعِيْدٍ الخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّه عَنْهُ اَنَّ رَسُوْلَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم قَالَ:غُسْلُ يَوْمِ الْجُمُعَةِ وَاجِبٌ عَلَى كُلِّ مُحْتَلِـمٍ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1152 ، باب: آدابِ جُمُعَہ و فَضَائِلِ جُمُعَہ کا بیان
حضرت سَیِّدُنا سمرہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ نبی اکرمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:”جس نے جمعہ کے دن وضو کیا تو بہتر اور اچھا ہے اور جو غسل کرے تو غسل افضل ہے ۔“
عَنْ سَمُرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عنْهُ قَالَ:قالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وسَلَّمَ:مَنْ تَوَضَّاَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَبِهَا وَنِعْمَتْ وَمَنِ اغْتَسَلَ فَالْغُسْلُ اَفْضَلُ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1153 ، باب: آدابِ جُمُعَہ و فَضَائِلِ جُمُعَہ کا بیان
حضرت سَیِّدُنَا سلمان فارسیرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ حضور نبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشاد فرمایا:”جو شخص جمعہ کے دن غسل کرتا ہے اور جس قدر ممکن ہو پاکیزگی حاصل کرتا ہے ، اپنا تیل لگاتا ہےاور گھر سے خوشبو لگاتا ہے پھر (نماز ِجمعہ کے لیے )نکل جاتا ہے ۔دو آدمیوں کے درمیان گھس کر نہیں بیٹھتا پھر جو نماز مقدر میں ہے وہ پڑھتا ہے اور خطبہ کے وقت خاموش رہتا ہے تو اس جمعہ سے دوسرے جمعہ تک درمیان کے تمام گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔‘‘
عَنْ سَلْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ:قَالَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم:لَا يَغْتَسِلُ رَجُلٌ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَيَتَطَهَّرُ مَا اسْتَطَاعَ مِنْ طُهْرٍ وَيَدَّهِنُ مِنْ دُهْنِهِ اَوْ يَمَسُّ مِنْ طِيْبِ بَيْتِهِ ثُمَّ يَخْرُجُ فَلاَ يُفَرِّقُ بَيْنَ اثْنَيْنِ ثُمَّ يُصَلِّي مَا كُتِبَ لَهُ ثُمَّ يُنْصِتُ اِذَا تَكَلَّمَ الْاِمَامُ اِلَّا غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجُمُعَةِ الْاُخْرَى.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1154 ، باب: آدابِ جُمُعَہ و فَضَائِلِ جُمُعَہ کا بیان
حضرت سَیِّدُناابو ہریرہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ رسولُاﷲ صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا:جس نے جمعہ کے دن غسلِ جنابت کی طرح غسل کیاپھر پہلی گھڑی میں نماز کے لئے چلا توگویا اس نے ایک اونٹ صدقہ کیا اور جو دوسری گھڑی میں چلا تو گویا اس نے ایک گائے صدقہ کی اور جو تیسری گھڑی میں چلاتو گویا اس نے سینگوں والا مینڈھا صدقہ کیا اور جو چوتھی گھڑی میں چلا توگویا اس نے ایک مرغی صدقہ کی اور جو پانچویں گھڑی میں چلا تو گویا اس نے ایک انڈا صدقہ کیااور جب امام نکل آئے توفرشتے حاضر ہوکر اس کا خطبہ سنتے ہیں۔
عَنْ اَبي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ اَنَّ رَسَوُلَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم قَالَ:مَنِ اغْتَسَلَ يَـوْمَ الْجُمُعَةِ غُسْلَ الْجَنَابَةِ ثُمَّ رَاحَ فِي السَّاعَةِ الْاُوْلٰی فَكَاَنَّمَا قَرَّبَ بَدَنَةً وَمَنْ رَاحَ فِي السَّاعَةِ الثَّانِيَةِ فَكَاَنَّمَا قَرَّبَ بَقَرَةً وَمَنْ رَاحَ فِي السَّاعَةِ الثَّالِثَةِ فَكَاَنَّمَا قَرَّبَ كَبْشًا اَقْرَنَ وَمَنْ رَاحَ فِي السَّاعَةِ الرَّابِعَةِ فَكَاَنَّما قَرَّبَ دَجَاجَةً وَمَنْ رَاحَ فِي السَّاعَةِ الْخَامِسَةِ فَكَاَنَّمَا قَرَّبَ بَيْضَةً فَاِذَا خَرَجَ الْاِمَامُ حَضَرَتِ الْمَلائِكَةُ يَسْتَمِعُوْنَ الذِّكْرَ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1155 ، باب: آدابِ جُمُعَہ و فَضَائِلِ جُمُعَہ کا بیان
حضرتِ سَیِّدُنا ابوہریرہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَروَر،صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ایک مرتبہ جمعہ کے دن کا تذکرہ کرتے ہوئے ارشاد فرمایا”:جمعہ کے دن میں ایک ایسی گھڑی ہے کہ جو مسلمان اس میں نماز پڑھتے ہوئےاﷲ عَزَّ وَجَلَّسے سوال کرےاﷲ عَزَّ وَجَلَّاسے وہ چیز ضرور عطا فرمائے گا۔‘‘پھرآپصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اپنے دستِ مبارکہ سے اس ساعت کی مقدار کی کمی کی طر ف اشارہ فرمایا ۔
عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اﷲ عَنْہُ اَنَّ رَسُوْلَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم ذَكَرَ يَوْمَ الجُمُعَةِ فَقَالَ:فِيْهَا سَاعَةٌ لَا يُوَافِقُهَا عَبْدٌ مُسْلِمٌ وَهُوَ قَائِمٌ يُصَلِّيْ يَسْئَلُ اللَّهَ شَيْئًا اِلَّا اَعْطَاهُ اِيَّاهُ وَاَشَارَ بِيَدِهِ يُقَلِّلُهَا.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1156 ، باب: آدابِ جُمُعَہ و فَضَائِلِ جُمُعَہ کا بیان
حضرت سَیِّدُنا ابو بُردہ بن ابو موسیٰ اَشعریرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُسےمروی ہے کہ حضرت سَیِّدُنا عبداﷲبن عمررَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُمَانے ان سے پوچھا :کیا آپ نے اپنے والد ماجد کو رسولُاﷲ صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے جمعہ کی قبولیت والی گھڑی کے بارے میں کچھ بیان کرتے ہوئے سنا ہے ؟فرماتے ہیں: میں نے کہا : ہاں میں نے سنا ہے کہ انہوں نے فرمایاکہ میں نے رسولُاﷲ صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو ارشاد فرماتے ہوئے سنا:”یہ گھڑی امام کے خطبہ کے لیے بیٹھنے سے لے کر نماز کے اختتام تک کے درمیانے وقت میں ہے ۔ “
عَنْ اَبِي بُرْدَةَ بْنِ اَبِي مُوْسَی الْاَشْعَرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ:قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: اَسَمِعْتَ اَبَاكَ يُحَدِّثُ عَنْ رَسُوْلِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم فِي شَاْنِ سَاعَةِ الْجُمُعَةِ؟قَالَ:قُلْتُ:نَعَمْ سَمِعْتُهُ يَقُوْلُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وسَلَّم يَقُوْلُ:هِيَ مَا بَيْنَ اَنْ يَجلِسَ الْاِمَامُ اِلَى اَنْ تُقْضَى الصَّلَاةُ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1157 ، باب: آدابِ جُمُعَہ و فَضَائِلِ جُمُعَہ کا بیان
حضرت سَیِّدُنا اَوس بن اَوسرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے فرماتے ہیں نبی کریم رَءُوْفٌ رَّحیمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا:بےشک تمہارے دنوں میں سے افضل دن جمعہ کادن ہے لہذا اس دن مجھ پر کثرت سے درود پاک پڑھا کرو کیونکہ تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے ۔
وَعَنْ اَوْسِ بنِ اَوْسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ:قَالَ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:اِنَّ مِنْ اَفْضَلِ اَيَّامِكُمْ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَاَكْثَرُوْا عَلَيَّ مِنَ الصَّلَاةِ فِيْهِ فَاِنَّ صَلَاتَكُمْ مَعْرُوْضَةٌ عَلَيَّ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1158 ، باب: آدابِ جُمُعَہ و فَضَائِلِ جُمُعَہ کا بیان