Main Icon

باب: آدابِ جُمُعَہ و فَضَائِلِ جُمُعَہ کا بیان - فیضان ریاض الصالحین - حدیث نمبر: 1151

جلد 7

حدیث مبارکہ

عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا اَنَّ رَسُوْلَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم قَالَ:اِذَا جَاءَ اَحَدُكُمُ الْجُمُعَةَ فَلْيَغْتَسِلْ.

عن ابن عمر رضي الله عنهما ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:اذا جاء احدكم الجمعة فليغتسل.

حدیث ترجمہ

حضرت سَیِّدُناابنِ عمررَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے روایت ہے کہ رسولُاﷲ صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشاد فرمایا:”جب تم میں سے کوئی جمعہ کے لیے آئے تواسے غسل کر لینا چاہیے ۔“

شرح حدیث

غسلِ جمعہ سنت ہے:مرآۃ المناجیح میں ہے:اما مِ اعظم اورجمہور علما کے نزدیک یہ حکم وُجُوب کا نہیں بلکہ سنت کا ہے اوریہ حدیث منسوخ نہیں بلکہ مُحْکَم ہے۔امام مالک اوراحمدکے نزدیک یہ حکم وجوبی ہے اُن کے ہاں غسل نماز جمعہ واجب ہے،مگرامامِ اعظم کا قول قوی ہے،جیسا کہ صحیح روایت میں ہے کہ جمعہ کے غسل کا وجوب منسوخ ہوچکا ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: فیضان ریاض الصالحین جلد: 7 , حدیث نمبر: 1151