Main Icon

باب : مختلف رنگ اور اَقسام کے کپڑے پہننے کا بیان - فیضان ریاض الصالحین - حدیث نمبر: 785

جلد 6

حدیث مبارکہ

عَنْ اَبِيْ سَعِيْدٍ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ: كَاَنِّیْ اَنْظُرُ اِلَى رَسُوْلِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ عِمَامَةٌ سَوْدَاءُ قَدْ اَرْخَى طَرَفَيْهَا بَيْنَ كَتِفَيْهِ.وَفِيْ رِوَايَةٍ لَهُ: اَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ النَّاسَ وَعَلَيْهِ عِمَامَةٌ سَوْدَاءُ.

عن ابي سعيد عمرو بن حريث رضی اللہ عنہ قال: كانی انظر الى رسول الله صلى الله عليه وسلم وعليه عمامة سوداء قد ارخى طرفيها بين كتفيه.وفي رواية له: ان رسول الله صلى الله عليه وسلم خطب الناس وعليه عمامة سوداء.

حدیث ترجمہ

حضرت سَیِّدُنا ابو سعید عَمرو بن حُرَیْثرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں: ”گویاکہ میں نبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو دیکھ رہا ہوں آپ پر سیاہ عمامہ شریف تھا اور آپ نے اس کے دونوں کنارے دونوں کندھوں کے درمیان لٹکائے ہوئے تھے۔“اور مسلم کی ایک روایت میں ہے کہ نبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے لوگوں کو خطبہ دیا اور آپ کے سر پر سیاہ رنگ کا عمامہ تھا۔

شرح حدیث

عمامہ کے متعلق مدنی پھول:مُفَسِّرشہِیرمُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الْاُمَّتمُفتِی احمد یار خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّانفرماتے ہیں:”اس حدیث سے چند مسئلےمعلوم ہوئے:* ایک یہ کہ خطبہ ونمازعمامہ کے ساتھ بہترہے۔ ایک ضعیف حدیث میں ہے کہ عمامہ کی نماز سترنمازوں سے افضل ہے۔ *دوسرے یہ کہ سیاہ عمامہ بھی سنت ہے۔* تیسرے یہ کہ بغیرشملہ کا عمامہ سنت کے خلاف ہے، شملہ ضرور چاہیے۔* چوتھے یہ کہ عمامہ کے دو شملے ہونا افضل ہیں اور دونوں پشت پر پڑے ہوں۔ حضورصَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ وَسَلَّمکا عمامہ سات ہاتھ کا تھا اور شملہ ایک بالشت سے کچھ زیادہ، حضرت امیر معاویہ اورحضرت ابودرداء (رَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُما) اکثر سیاہ عمامہ باندھتے تھے، اسی سنت کی بنا پر حضورصَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ وَسَلَّمنے عبدالرحمان ابن عوف کے سیاہ عمامہ باندھا تھا یہ واقعہ جویہاں مذکور ہوا آپ کے مرض وفات کے خطبہ کا ہے۔“مدنی گلدستہ’’خطبہ‘‘کے4حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے4مدنی پھول
(1) حضور
عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامنے مرض وفات کے خطبہ میں سیاہ عمامہ شریف پہنا تھا۔
(2) خطبہ ونمازعمامہ میں بہترہےاور ایک روایت میں ہے کہ عمامہ کی نماز سترنمازوں سے افضل ہے۔
(3) سیاہ عمامہ پہننا بھی سنت ہے اور عمامہ کے دو شملے ہونا افضل ہیں،بغیر شملہ کا عمامہ خلاف سنت ہے۔
(4) حضور
صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا عمامہ سات ہاتھ کا تھا اور شملہ ایک بالشت سے کچھ زیادہ۔اللّٰہ عَزَّوَجَلَّہمیں سنت کی ادائیگی کی نیت سے عمامہ شریف پہننے کی توفیق عطا فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمصَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ماخذ و مراجع

کتاب: فیضان ریاض الصالحین جلد: 6 , حدیث نمبر: 785