Main Icon

باب : مختلف رنگ اور اَقسام کے کپڑے پہننے کا بیان - فیضان ریاض الصالحین - حدیث نمبر: 783

جلد 6

حدیث مبارکہ

عَنْ اَبِیْ رِمْثَةَ رَفَاعَةَ التَّیْمِیّ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ:رَاَيْتُ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ ثَوْبَانِ اَخْضَرَانِ.

عن ابی رمثة رفاعة التیمی رضی اللہ عنہ قال:رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم وعليه ثوبان اخضران.

حدیث ترجمہ

حضرت سَیِّدُنا ابو رِمثہ رَفاعہ تیمیرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں: ”میں نےرسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو دیکھا کہ آپ پر سبز رنگ کے دو کپڑے تھے۔“

شرح حدیث

جنتیوں کا لباس:مذکورہ حدیثِ پاک میں اس بات کو بیان کیا گیا ہے کہ حضورعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامنے سبز رنگ کا کپڑا بھی زیب تن فرمایا ہے۔ حضرت سَیِّدُنَا ابو رِمثہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُنے فرمایا کہ میں نے آپصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو دو سبز رنگ کے کپڑوں میں دیکھا۔ ”یہ دوکپڑے قمیض اور تہبند شریف تھے اور یہ دونوں بالکل سبز تھے یا ان میں سبز دھاریاں تھیں پہلے معنی زیادہ ظاہر ہیں، نیز جنتیوں کا لباس بھی سبز ہوگا، ربّ تعالیٰ فرماتا ہے:﴿عٰلِیَهُمْ ثِیَابُ سُنْدُسٍ خُضْرٌ﴾(پ۲۹،الدھر:۲۱)(ترجمہ ٔکنز الایمان:ان کے بدن پر ہیں کریب کے سبز کپڑے۔)اس سے معلوم ہوا کہ مرد کے لیے ہرے رنگ کے کپڑے پہننا جائز ہے اور اگر اس عمل شریف کی اتباع میں ہوتو مستحب ہے۔“عَلَّامَہ اَبُو الْحَسَن اِبْنِ بَطَّال رَحْمَۃُ اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:”سبز لباس اہلِ جنت کا لباس ہے،اللّٰہتعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:﴿وَ یَلْبَسُوْنَ ثِیَابًا خُضْرًا مِّنْ سُنْدُسٍ وَّ اِسْتَبْرَقٍ﴾(پ۱۵، الکھف:۳۱) ترجمہ ٔکنز الایمان: ’’اور سبز کپڑے کریب (ریشم کے باریک) اور قنادیز (موٹے) کے پہنیں گے۔‘‘اور یہی بات سبز رنگ کی فضیلت اور اس میں رغبت کے لیے کافی ہے۔“مدنی گلدستہ’’نبی‘‘کے3حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے3مدنی پھول
(1) حضور
عَلَیہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامنے سبز رنگ کا لباس بھی زیبِ تن فرمایا ہے۔
(2) اہلِ جنت کا لباس بھی سبز رنگ کا ہے۔
(3) مرد کے لیے سبز رنگ کا کپڑا پہننا جائز ہے اور اگر اس لیے پہنے کے حضور
عَلَیْہِ السَّلَامنے بھی سبز رنگ کا لباس پہنا ہے تو پھر مستحب ہے۔اللّٰہ عَزَّوَجَلَّہمیں لباس پہننے کی سنتوں پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمصَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ماخذ و مراجع

کتاب: فیضان ریاض الصالحین جلد: 6 , حدیث نمبر: 783