Main Icon

باب:نمازاداکرنے کا حکم اور ترک پر وعیدوں کا بیان - فیضان ریاض الصالحین - حدیث نمبر: 1079

جلد 7

حدیث مبارکہ

عَنْ بُرَ يْدَةرَضِیَ اﷲ عَنْہُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اﷲ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ:الْعَهْدُالَّذِي بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ الصَّلَاةُ فَمَنْ تَرَكَهَا فَقَدْ كَفَرَ .

عن بر يدةرضی اﷲ عنہ عن النبي صلی اﷲ علیہ وسلم قال:العهدالذي بيننا وبينهم الصلاة فمن تركها فقد كفر .

حدیث ترجمہ

حضرت سیدنابُریدہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہےکہ حضور نبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا: ’’وہ معاہدہ جو ہمارے اوران(منافقین ) کےدرمیان ہے وہ نمازہے توجس نے نماز ترک کی اس نےکفر کیا۔ ‘‘

شرح حدیث

بے نمازی کی شامت:اس حدیثِ پاک میں نبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے منافقین ومسلمین کے مابین نماز کو فرق کرنے والا بنایااور ترکِ نماز کو کفر فرمایا۔ اتنی سخت وعید کے باوجودبھی نماز ترک کرنے والا واقعی سخت محروم، ایسے بندے کے پاس روزِمحشرعذاب سے بچنے کےلئے نہ کوئی عذر ہوگا نہ دلیل،اگررحمتِ الٰہی نےساتھ نہ دیا تو اس کاانجام بہت بھیانک ہوگا۔بے نمازی کے انجا م سے متعلق دوعبرتناک فرامین ملاحظہ فرمائیے:منقول ہے کہ”جو نماز کی پابندی نہیں کرے گا اس کے لئے نہ نور ہو گا، نہ دلیل اور نہ ہی نجات کا کوئی ذريعہ اور وہ قيامت کے دن قارون، فرعون، ہامان اور اُبی ّ بن خَلَف کے ساتھ ہو گا۔“علمائے کرامرَحِمَہُمُ اﷲ السَّلَامفرماتے ہیں :”بے نمازی کا حشر ان لوگوں کے ساتھ اس لئے ہو گا کہ اگر اسے مال نے نماز سے غافل رکھا تو وہ قارون کے مشابہ ہے لہٰذا اس کے ساتھ اٹھايا جائے گا،اگر ا س کی حکومت نے اسے غفلت ميں ڈالا تو وہ فرعون کے مشابہ ہے لہٰذا اس کا حشر اس کے ساتھ ہو گا اور اگر اس کی غفلت کا سبب وزارت تھی تو وہ ہامان کے مشابہ ہوا، لہٰذا اسی کے ساتھ ہو گا، اور اگر غفلت کا سبب تجارت تھی تو مکہ مکرمہ کے مشہور کافرتاجر اُبی ّ بن خلف کے مشابہ ہونے کی وجہ سے اس کے ساتھ اٹھايا جائے گا۔“جہنمی اژدھے اور بچھو:منقول ہے کہ”جہنم میں ایک وادی ہے جس کا نام”لَمْلَم“ہے ۔اس میں اژدھے ہیں ،ہر اژدھے کی موٹائی اونٹ کی گردن کی ماننداور لمبائی ایک مہینے کی مسافت جتنی ہے۔وہ اژدھا بے نمازی کو ڈسے گا تو اس کا زہر ستر(70)سال تک اس کےجسم میں جوش مارتا رہے گا، پھر اس کا گوشت گل جائے گا ، ہڈیاں ٹوٹ جائیں گی اوراس وادی کے تما م اژدھے بے نمازی کو ڈستے رہیں گے۔جہنم میں ایک اور وادی ہے جس کا نام ”جُبُّ الْحُزْن“ہے ،اس میں خچر کی مانند سیاہ بچھو ہیں ،ہر بچھو کے ستر(70) ڈنک ہیں اور ہرڈنک میں زہر کی تھیلی ہے ،جب وہ بے نمازی کو ڈنک مارے گا تو زہراس کے سارے جسم میں سرایت کرجائے گا جس کا اثر وہ ایک ہزار سال تک محسوس کرے گا پھر اس کا گوشت ہڈیوں سے جھڑ جائے گا، اس کی شر م گاہ سے پیپ بہے گی اور تمام جہنمی اس پر لعنت بھیجتے ہو ں گے۔“اﷲ عَزَّ وَجَلَّہمیں نمازکا پابند بنائے،نماز کی عظمت واہمیت کوسمجھنے کی توفیق عطافرمائیےاورہمارا حشراپنے نیک بندوں کے ساتھ فرمائے۔آمین

ماخذ و مراجع

کتاب: فیضان ریاض الصالحین جلد: 7 , حدیث نمبر: 1079