Main Icon

باب:مِسواک اور فِطری خَصائِل کی فضیلت کا بیان - فیضان ریاض الصالحین - حدیث نمبر: 1199

جلد 7

حدیث مبارکہ

عَنْ اَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اﷲ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : اَكْثَرْتُ عَلَيْكُمْ فِی السِّوَاكِ.

عن انس رضي الله عنه قال: قال رسول اﷲ صلى الله عليه وسلم : اكثرت عليكم فی السواك.

حدیث ترجمہ

حضرت سَیِّدُنا اَنَسرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں کہ حضورِ پاکصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ”میں نے تمہیں مسواک کی بہت زیادہ تاکید کی ہے۔“

شرح حدیث

مسواک کرنا فرض نہیں:مُفَسِّرِشہِیرمُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الْاُمَّتمُفتِی احمد یار خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّانمذکورہ حدیث پاک کے تحت فرماتے ہیں:”بار بار اور ہر طرح تمہیں مسواک کی رغبت دی کہ کبھی اس کے دینی فائدے بیان کئے اورکبھی دُنیوی نیز ہمیشہ اس پر عمل کرکے دکھایا تاکہ تم بھی ہمیشہ مسواک کرو، اس سے معلوم ہوا کہ مسواک کرنا فرض نہیں ورنہ روشِ بیان (یعنی بیان کرنے کا طریقہ)کچھ اور ہوتا۔“

ماخذ و مراجع

کتاب: فیضان ریاض الصالحین جلد: 7 , حدیث نمبر: 1199