Main Icon

باب:رمضان کے روزوں کی فرضیت کا بیان - فیضان ریاض الصالحین - حدیث نمبر: 1218

جلد 7

حدیث مبارکہ

عَنْ اَبِی سَعِيْدٍالْخُدْرِي رَضِیَ اﷲ عَنْہُ قَالَ:قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّی اﷲ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ:مَامِنْ عَبْدٍ يَصُومُ يَوْمًا فِی سَبِيلِ اللهِ اِلَّابَاعَدَ اللهُ بِذٰلِكَ الْيَوْمِ وَجْهَهُ عَنِ النَّارِسَبْعِينَ خَرِيْفًا.

عن ابی سعيدالخدري رضی اﷲ عنہ قال:قال رسول الله صلی اﷲ علیہ وسلم:مامن عبد يصوم يوما فی سبيل الله الاباعد الله بذلك اليوم وجهه عن النارسبعين خريفا.

حدیث ترجمہ

حضرت سیدنا ابوسعید خُدریرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُمروی ہے کہ حضورنبی کریم رَءُوْفٌ رحیمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:”جو راہ ِخدامیں ایک دن کا روزہ رکھےاﷲ عَزَّ وَجَلَّاس کے بدلے اس کے چہرے کو جہنم کی آگ سے ستر برس کی مسافت دور کر دیتاہے۔“

شرح حدیث

راہِ خدا میں روزہ رکھنے کی فضیلت:دلیل الفالحین میں ہے:حدیثِ مذکور میں فرمایا گیا:” جو راہِ خدا میں ایک دن کاروزہ رکھے۔“یہاں راہِ خدا سے مراد یا توجہاد ہے یااﷲعَزَّ وَجَلَّکی فرمانبرداری،یعنی جو حالَتِ جہاد میں ایک روزہ رکھے یااﷲ عَزَّ وَجَلَّکی فرمانبرادری کرتے ہوئےایک دن کا روزہ رکھے اسےجہنم سےسترسال کی مسافت دورکردیا جاتا ہے۔“مرآۃ المناجیح میں ہے:” بندۂ مسلم اگر ایک نفلی روزہ رکھے اور ﷲقبول کرے تو دوزخ میں جانا تو کیا وہ دوزخ سے قریب بھی نہ ہوگا اور وہاں کی ہوا بھی نہ پائے گا۔“روزوں کی فضیلت پر پانچ فرامین مصطفےٰصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم:(1)”جوایک دن کانفلی روزہ رکھےاﷲ عَزَّ وَجَلَّاُس کیلئے جنّت میں ایک ایسا دَرَخت لگائے گا جس کا پھل اَنار سے چھوٹا اور سَیب سے بڑا ہوگاوہ شہدجیسا میٹھااورخوش ذائقہ ہوگا،اﷲ عَزَّ وَجَلَّبَروزِ قِیامت روزہ دار کو اس دَرَخْت کا پھل کِھلائے گا۔“ (2)”زمین بھر سونا بھی ایک دن کے نفلی روزے کا عوض نہیں بن سکتا اس کا ثواب تو بروزِقِیامت ہی دیا جائے گا۔“(3)سرکارصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے حضرت بلال سے فرمایا: ”بِلال!آؤ ناشتہ کرو!“انہوں نے عرض کی:”حضور!میں روزے سے ہوں۔“ ارشاد فرمایا: ”ہم اپنا رِزق کھا رہے ہیں اور بِلال کا رزق جنّت میں بڑھ رہا ہے۔اے بِلال !جتنی دیر تک روزہ دار کے سامنے کھانا کھایا جاتا ہے اس کی ہڈّیاں تسبیح کرتی رہتی ہیں اور ملائکہ اس کیلئے اِستِغفار کرتے رہتے ہیں۔“

ماخذ و مراجع

کتاب: فیضان ریاض الصالحین جلد: 7 , حدیث نمبر: 1218