- ہوم
- کتابیں
- فیضان ریاض الصالحین
- جلد 3
- اہل و عیال پر خرچ کرنے کا بیان
- حدیث نمبر 295
اہل و عیال پر خرچ کرنے کا بیان - فیضان ریاض الصالحین - حدیث نمبر: 295
جلد 3
-
- باب : اخلاص و نیت کا بیان
- باب : توبہ و استغفار کا بیان
- باب : صبر کا بیان
- باب : صدق کا بیان
- باب : مُرَاقَبَہ کا بیان
- باب : تقویٰ وپرہیز گاری کا بیان
- باب :یقین اور توکل کا بیان
- باب : استقامت کا بیان
- باب : نیکیوں پر اُبھارنے کا بیان
- باب : مجاھدہ کا بیان
- باب : بڑھاپے میں نیکیوں کا بیان
- باب : طُرقِ کثرتِ خیر کا بیان
- باب : عبادت میں میانہ روی کا بیان
- باب : اعمال پر محافظت کا بیان
- باب : سنت اور اس کے آداب کا بیان
- باب : اِطَاعَتِ خُداوَندِی کا وُجُوب
- باب : نئی باتوں سے مُمَانَعَت کا بیان
- باب :اچھے یا بُرے کام کی بنیاد ڈالنا
- باب : بھلائی پر رہنمائی کرنے کا بیان
- نیکی پر باہمی مدد کا بیان
- خیر خواہی کا بیان
- امربالمعروف ونہی عن المنکر
- قول و فعل میں تضاد والے کا انجام
- امانت کی ادائیگی کے احکام
- ظلم کی حرمت کا بیان
- حرمت مسلمین کی تعظیم کا بیان
- مسلمانوں کی پردہ پوشی کا بیان
- حاجتوں کو پورا کرنے کا بیان
- سفارش کا بیان
- لوگوں کے درمیان صلح کا بیان
- کمزور مسلمانوں کی فضیلت
- یتیموں کے ساتھ حسن سلوک
- بیویوں کے ساتھ بھلائی کا بیان
- عورت پر شوہر کے حقوق کا بیان
- اہل و عیال پر خرچ کرنے کا بیان
- عمدہ چیزیں خرچ کرنے کا بیان
- اہل و عیال کی اصلاح کا بیان
- پڑوسی کے حقوق کے بیان
- والدین کے ساتھ صلہ رحمی کا بیان
- حرمتِ نافرمانی و قطع رحمی
- والدین کے دوستوں سے حسنِ سلوک
- اھلِ بیت کی تعظیم کا بیان
- علماء کی تعظیم کا بیان
- نیک لوگوں کی زیارت کا بیان
- اللہ کیلئے محبت کرنے کا بیان
- رب کی بندے سے محبت
- نیکوں کو ایذادینے کی ممانعت
- ظاھر کے مطابق احکام کا اجراء
- خوفِ خدا کا بیان
- اُمید کا بیان
- امید و حسنِ ظن کی فضیلت
- خوف و امید کو جمع کرنا
- خوفِ خدا سے رونا
- زھد و فقر کی فضیلت
- باب :قرآنِ پاک پڑھنے کی فضیلت
- باب :قرآنِ پاک کو یاد رکھنے کا بیان
- باب :خوبصورت آواز سے قرآن پڑھنے کا بیان
- باب : بعض سورتوں اور آیات کی ترغیب کا بیان
- باب : قرآن پڑھنے کے لیے جمع ہونا مستحب ہے
- باب:وضو کی فضیلت کا بیان
- باب:اذان کی فضیلت کا بیان
- باب:نماز کی فضیلت کا بیان
- باب : فجراورعصر کی نماز کی فضیلت
- باب: مسجد کی طرف جانے کی فضیلت کا بیان
- باب: نمازکا انتظار کرنے کی فضیلت کا بیان
- باب:باجماعت نماز پڑھنے کی فضیلت کا بیان
- باب:فجر وعشا باجماعت اد ا کرنے کی ترغیب
- باب:نمازاداکرنے کا حکم اور ترک پر وعیدوں کا بیان
- باب: صَفِ اَوّل کی فضیلت کا بیان
- باب:سُنَّتِ مُؤَکَّدَہ کی فضیلت وتعداد کا بیان
- باب:فجر کی دوسُنَّتُوں کی تاکید
- باب:فجر کی سُنَّتِیْں مُخْتَصَر پڑھنے کابیان
- باب:فجر کی سُنَّتُوں کے بعد لیٹنے کابیان
- باب:ظہر کی سُنَّتُوں کابیان
- باب:عصر کی سُنَّتُوں کا بیان
- باب:مَغْرِب سے قبل اوربعدکی سُنَّتُوں کابیان
- باب:جُمُعَۃُ المُبَارَک کی سُنَّتُوں کابیان
- باب:سُنَن و نَوَافِل گھروں میں ادا کرنے کا بیان
- باب:نمازِوِتر كا بیان
- باب:نمازِ چاشت کی فضیلت کا بیان
- باب:نمازِ چاشت کےوقت کابیان
- باب:نمازِتَحِیَّۃُ المَسْجِدکابیان
- باب:نمازِتَحِیَّۃُ الْوُضوکے اِسْتِحْبَاب کا بیان
- باب: آدابِ جُمُعَہ و فَضَائِلِ جُمُعَہ کا بیان
- باب:سَجْدَۂ شُکْر کےمُسْتَحَب ہونے کا بیان
- باب:شب بیداری کی فضیلت کا بیان
- باب:قیامِ رمضان(تراویح) کے اِستِحْباب کا بیان
- باب:شبِ قدر کی فضیلت کا بیان
- باب:مِسواک اور فِطری خَصائِل کی فضیلت کا بیان
- باب:زکوٰۃ کی فرضیت و فضیلت کابیان
- باب:رمضان کے روزوں کی فرضیت کا بیان
- باب: ماہِ رمضان میں نیکیاں کرنے کابیان
- باب:قبل رمضان نفلی روزوں کی مُمَانَعَت کا بیان
- باب: نیا چاند دیکھنے کی دعاکا بیان
- باب:سَحَرِی کی فضیلت کا بیان
- باب:جلدی اِفطار کرنے کی فضیلت کا بیان
- باب:بحالتِ روزہ زبان کی حفاظت کابیان
- باب:روزے کے مسائل کا بیان
- باب:محرم،شعبان کے روزوں کی فضیلت کابیان
- باب:ذُوالحِجَّہ کے روزوں کی فضیلت کابیان
- باب:یومِ عرفہ،عاشورااورنو محرم کے روزے کی فضیلت
- باب:شوال کے 6روزوں کے اِستِحْبَاب کابیان
- باب:پیروجمعرات کے روزوں کے اِسْتِحْبَاب کا بیان
- باب:ہر ماہ تین دن روزہ رکھنے کا اِسْتِحْبَاب
- باب:روزہ اِفطار کرانے کی فضیلت
- باب:رمضان میں اِعتکاف کرنے کابیان
- باب:حج کی فرضیت اور اس کی فضیلت کا بیان
- باب:جہاد کی فرضیت کابیان
- باب: بُھوک اور ترکِ خواہِشَات کی فضیلت کا بیان
- باب: قَنَاعَت ومِیَانہ رَوِی کا بیان
- باب: بغیر سوال،بغیرخواہش کے ملنے والا مال جائز ہے
- باب: اپنےہاتھ سےکماکرکھانے کا بیان
- باب: جُودوسَخاوت کابیان
- باب: بُخْل اورلالَچ کی مُمَانَعَت کا بیان
- باب:اِیثار اور ہمدردی کا بیان
- باب: اُمُورِآخرت میں آ گے بڑھنے کا بیان
- باب: شاکِر مالدار کی فضلیت کابیان
- باب: موت کو یادکرنےاوراُمیدوں میں کمی کرنے کا بیان
- باب: زیارتِ قُبُور کے مُسْتَحَب ہونے کا بیان
- باب: کسی مصیبت کی وجہ سےموت کی تمناکرنا
- باب: تقویٰ اورترکِ شُبْہَات کا بیان
- باب:گوشہ نشینی کے مُسْتَحَب ہونے کا بیان
- باب: تواضع اور اچھا سلوک کرنے کابیان
- باب:تکبُّر اور خود پسندی کی حُرمَت کا بیان
- باب:اچھے اَخلاق کابیان
- باب: حِلْم ، اِطمینان اور نرمی کا بیان
- باب: دَر گُزَر کرنے اور جاہلوں سے منہ پھیرنے کابیان
- باب:تکلیف برداشت کرنے کا بیان
- باب: دِینی حُرمتوں کی پامالی پر غصہ اور دِین کی مدد کا بیان
- باب: رِعایا کے ساتھ نرمی وشفقت کا بیان
- باب: عدل کرنے والے حاکِم کا بیان
- باب: حُکمرانوں کی اِطاعت کابیان
- باب: حُکمرانی طلب کرنے کی مُمَانَعَت
- باب:نیک وزیر کے تَقَرُّر کا بیان
- باب: حریص کو عُہدَہ دینےکی مُمَانَعَت کا بیان
- باب:حیا کی فضیلت اور اس کی ترغیب کا بیان
- باب: راز داری کا بیان
- باب: عہد نبھانے اور وعدہ پوراکرنے کا بیان
- باب: نیک کاموں کی عادت پر پابندی کرنے کا بیان
- باب: اچھی طرح بات اور ملاقات کرنے کا بیان
- باب: واضِح لفظوں میں بات کرنےکا بیان
- باب: بات توجُّہ سے سُننے کا بیان
- باب: وعظ کرنے اور اِس میں مِیانہ رَوِی اَپنانے کا بیان
- باب:وقار اور سُکُون کا بیان
- باب:عبادات کیلئے سُکُون اور وَقَار کے ساتھ آنے کا بیان
- باب: مِہمان نوازی کا بیان
- باب:خوشخبری اور مبارک باد دینے کے اِسْتِحْبَاب کا بیان
- باب: دوست کو رُخصت کرنے کا بیان
- باب: اِستِخاره اور مَشورہ کرنے کا بیان
- باب: دو مختلف راستوں سے آنے جانےکا بیان
- باب:سیدھی جانب سے اِبتداکرنے کا بیان
- باب: کھانے سے پہلے بسْمِ اللہ اور بعد میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہنا
- باب: کھانے میں عیب نہ نکالنے کابیان
- باب: روزہ دارمہمان میزبان سے کیا کہے؟
- باب:بِن بُلائے مہمان کے بارے میں باب
- باب: اپنے قریب سے کھانے کا بیان
- باب: دو دو کھجوریں مِلاکر کھانے کی مُمَانَعَت کابیان
- باب: سیر نہ ہونے والا کیا کہے، کیا کرے؟
- باب: درمیان سے کھانے کی مُمَانَعَت کا بیان
- باب: ٹیک لگاکر کھانے کے مکروہ ہونے کا بیان
- باب:تین اُنگلیوں سے کھانے اورانگلیاں چاٹنے کابیان
- باب: مِل کر کھانےکابیان
- باب: پینے کے آداب کا بیان
- باب:مَشک سے مُنہ لگا کر پینے کی کراہت کا بیان
- باب: مشروبات میں پھونک مارنےکی کراہت کا بیان
- باب:بیٹھ کر پینے کی افضلیت کا بیان
- باب:پلانے والے کا آخرمیں پینامُسْتَحَب ہے
- باب: مختلف برتنوں کے استعمال کا بیان
- باب : مختلف رنگ اور اَقسام کے کپڑے پہننے کا بیان
- باب : قمیص پہننےکے مستحب ہونے کا بیان
- باب: لباس کے آداب کا بیان
- باب:بطورِتواضُع عُمدہ لباس ترک کرنےکا اِستحباب
- باب:لباس میں میانہ روی کا بیان
- باب: ریشم کےلباس کی مُمَانَعَت کابیان
- باب: خارش زدہ کیلئے ریشمی لباس جائز ہونے کا بیان
- باب: چیتے کی کھال پر بیٹھنے کی مُمَانَعَت کا بیان
- باب: نئے کپڑے پہنتے وقت کیا پڑھے؟
- باب: سونے کی دعا کا بیان
- باب: چِت لیٹنے،پالتی مارکر اور اُکڑوں بیٹھنے کا بیان
- باب: مجلس اور ساتھ بیٹھنے والوں کے آداب
- باب: خواب اور اُس کے مُتَعَلِّقَات کا بیان
- باب: سلام کی فضیلت اور اسے عام کرنے کا بیان
- باب: سلام کرنے کی کیفیت کا بیان
- باب: سلام کے آداب کا بیان
- باب: دوبارہ مُلاقات پر سلام کے اِسْتِحْبَاب کا بیان
- باب:گھر میں داخل ہوتے وقت سلام کرنے کااِسْتِحْبَاب
- باب:بچوں کو سلام کرنے کا بیان
- باب: عورتوں کو سلام کرنے کا بیان
- باب: کُفَّار کو سلام کرنے کی حُرْمَت کا بیان
- باب: رُخصت ہوتے وقت سلام کرنے کا بیان
- باب: اِجازت طلب کرنے اوراس کے آداب کابیان
- باب: گھرمیں داخلے کیلئے نام بتانے کابیان
- باب: چھینک اور جَمَاہی کے آداب کابیان
- باب: مُصَافَحَہ کرنے اور گلے مِلنے کابیان
- باب:مریض کی عِیادت کا بیان
- باب: مریض کیلئے دعا کیسے کی جائے؟
- باب: مریض کی طبیعت پوچھنا مُسْتَحَب ہے
- باب:جو اپنی زندگی سے مایوس ہوجائے وہ کیا کہے؟
- باب :مریض کےاَہلِ خانہ کو نصیحت کرنے کا بیان
- باب:مریض کا یہ کہنا کہ مجھے تکلیف یا بخار ہے
- باب:مرنے والے کو کلمۂ طیبہ کی تلقین کرنا
- باب:مَیِّت کی آنکھیں بند کرنے کے بعد کیا کہا جائے؟
- باب:مَیِّت کے پاس کہے جانے والے کلمات کا بیان
- باب:مَیِّت پر بغیر بَین اور نَوحہ کے رونے کا جواز
- باب:مَیِّت کی ناپسندیدہ باتوں کو بیان نہ کرنے کا بیان
- باب:اَحکامِ جَنازہ کا بیان
- باب:نمازِجنازہ میں صفیں بنانے کا بیان
- باب:نمازِجنازہ میں کیا پڑھا جائے؟
- باب:جنازہ جلدی لے جانے کا بیان
- باب:مَیِّت کے مُعَامَلَات میں جلدی کرنے کا بیان
- باب:قبر کے پاس وعظ کرنے کا بیان
- باب:مَیِّت کو دفنانے کے بعد دعا کرنے کا بیان
- باب:مَیِّت کی طرف سے صَدَقَہ دینا اور اس کیلئے دُعا کرنا
- باب:لوگوں کامَیِّت کی تعریف کرنے کا بیان
- باب:جس کے نابالغ بچے انتقال کر جائیں اس کی فضیلت
- باب:عذاب والی جگہوں سے گزرتے وقت رونے کا بیان
- باب:جمعرات اور اَوَّل دِن میں سفر کرنا مُسْتَحَب ہے
- باب:سفرمیں امیر بنانے کے مُسْتَحَب ہونے کا بیان
- باب:سفرمیں چلنے اور آرام کرنے کے آداب
- باب:رفیقِ سفر کے ساتھ تَعَاوُن کرنے کا باب
- باب:سواری پر سوار ہوتے وقت کیا کہے؟
- باب:مُسَافِرکاتکبیروتسبیح کہنا
- باب:سفر میں دعا مُسْتَحَب ہے
- باب:سفر میں لوگوں وغیرہ سے خوف ہوتو کیا دعا مانگے؟
- باب:مسافرجب کہیں ٹھہرے تو کونسی دعا پڑھے ؟
- باب:مُسافر کے گھر لوٹ آنے کا بیان
- باب:مسافرکادن کو گھرآنے کا بیان
- باب:سفرسے لوٹنے پرپڑھنے والے کلمات کا بیان
- باب:سفر سے واپسی پر دو رکعت نفل پڑھنے کا بیان
- باب:عورت کا اکیلے سفر کرنا حرام ہے
حدیث مبارکہ
عَنْ اَبِي هُرَ يْرَ ةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ اَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَا مِنْ يَوْمٍ يُصْبِحُ الْعِبَادُ فِيْهِ اِلَّا مَلَكَانِ يَنْزِلَانِ فَيَقُوْلُ اَحَدُهُمَا:اللّٰهُمَّ اَعْطِ مُنْفِقاً خَلَفاً وَيَقُوْلُ الْاٰخَرُ : اللّٰهُمَّ اَعْطِ مُمْسِكاً تَلَفاً. ( )
عن ابي هر ير ة رضي الله عنه ان النبي صلى الله عليه وسلم قال : ما من يوم يصبح العباد فيه الا ملكان ينزلان فيقول احدهما:اللهم اعط منفقا خلفا ويقول الاخر : اللهم اعط ممسكا تلفا. ( )
حدیث ترجمہ
حضرت سیدنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : ’’ہر صبح جب لوگ اٹھتے ہیں تو دو فرشتے اترتے ہیں۔ اُن میں سے ایک رب تعالیٰ کی بارگاہ میں یوں دعا کرتاہے : ’’اے اللہ عَزَّوَجَلَّ !خرچ کرنے والے کوبدلہ عطا فرما۔ ‘‘ دوسرا یوں دعا کرتا ہے : ’’ اے اللہ عَزَّوَجَلَّ !روکنے والے کا مال ضائع فرما۔ ‘‘
شرح حدیث
پوری حدیث مبارکہ:“ دلیلُ الفالحین “ میں ہے کہ “ علّامہ ابنِ حجر عسقلانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیفرماتے ہیں : حضرت سَیِّدُنَا ابودَرداء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مَروی ہے : جب سُورج طلوع ہوتا تو اُس کے کناروں کے ساتھ دو فرشتے ہوتے ہیں ، بلند آوا زسے صَدا لگاتے ہیں ، سِوائے جن واِنس کے ساری مخلوق اُن کی آواز سنتی ہے ، وہ کہتے ہیں : ’’اے لوگو!اپنے رب کی طرف آؤ! بےشک ! وہ قلیل جوکافی ہو اُس کثیر سے بہتر ہے جوغفلت میں مبتلا کر دے ۔ پھر شام کو یہ کہتے ہیں : اِلٰہی خرچ کرنے والے کو بدلہ عطا فرما اور کنجوس کا مال ہلاک فرما ۔ ‘‘( )کنجوس اورسخی کا مال:میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حدیث مذکور میں سخی کے لئے فرشتے کی دعا اور کنجوس کے لئے بددُعا کا بیان ہے اوریہ حقیقت ہےکہ جو خوش نصیب راہِ خدا میں خرچ کرتے ہیں اُن کا مال بڑھتا ہی رہتا ہے اور کنجوس کا مال بے فائدہ ہی رہتا ہے ، اگرچہ وہ اپنے زُعمِ فاسِد میں مال بڑھتا ہوا محسوس کرتا ہے لیکن وہ مال اُس کے کسی کام کا نہیں ، نہ اپنے اوپر خرچ کر سکتا ہے ، نہ دوسروں پر لہٰذا اُس کا مال نہ ہونے کے برابر ہے ۔فرشتوں کی آمین کے ساتھ آمین:اِس حدیث میں واجبات میں خرچ کرنے پر اُبھارا گیا ہے جیسا کہ اَہل وعیال پر خرچ کرنا ، صلہ رحمی کرنا وغیرہ اور اِس ترتیب میں نفلی و فرض صدقات بھی شامل ہیں ۔ یعنی اِن اُمور میں خرچ کرنے والوں کے لئے فرشتےدعا کرتے ہیں اور فرشتوں کی دُعا مقبول ہےاور حدیث مذکور اِس فرمانِ خداوندی کے مطابق ہے : )وَ مَاۤ اَنْفَقْتُمْ مِّنْ شَیْءٍ فَهُوَ یُخْلِفُهٗۚ-((پ۲۲ ، سبا : ۳۹) (ترجمۂ کنزالایمان : اور جو چیزتم اللہ کی راہ میں خرچ کرو وہ اُس کے بدلے اور دے گا۔ )اِسی طرح اِس فرمانِ نبوی کے مِصداق ہے : “ اےا بنِ آدم !تو خرچ کر ، تجھ پر خرچ کیا جائے گا ۔ “ ( )
خرچ کرنے والے کا بدلہ مبہم کیوں؟مذکورہ حدیثِ پاک میں اِس بات کا بیان ہوا کہ فرشتہ خرچ کرنے والے کے لیے بدلے کی دعا کرتا ہے لیکن یہاں بدلے کا ذکر نہیں کیا گیا کہ بدلہ کیا ملتا ہے ؟یہ بات مُبہم ہے۔ علامہ ابنِ حجر عسقلانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیفرماتے ہیں : ’’اِسے مبہم لانا ہی اولیٰ ہے تاکہ یہ ثواب اور مال دونوں کو شامل ہو کیونکہ بہت سے خرچ کرنے والے مالی بدلہ ملنے سے پہلے دنیا سے رُخصت ہوجاتے ہیں تو اُن کا بدلہ آخرت میں ملے گا یا پھر بقدرِ خرچ اُن سے تکلیف دُور کر دی جائے گی۔ ‘‘( )کنجوس کے مال کی ہلاکت کا معنٰی:مذکورہ حدیثِ پاک میں یہ بھی بیان ہوا کہ دوسرا فرشتہ کنجوس کے مال کی ہلاکت کی دعا کرتا ہے۔ دلیل الفالحین میں ہے : ’’اِس ہلاکت سےمرادمال یا جان کی ہلاکت ہے یعنی کنجوس دیگر کاموں میں وقت ضائع کرکے نیک اَعمال سےمحروم ہوجاتا ہے۔ ‘‘( )
مُفَسِّر شہِیر ، مُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان نے جو وضاحت فرمائی اُس کا خلاصہ کچھ یوں ہے : ’’سخی کے لیے دعا اور کنجوس کے لیے بددعا روزانہ فرشتوں کے منہ سے نکلتی ہے ، جو یقیناً قبول ہے۔ خیال رہے کہلفظ “ خَلَف “ مطلقاًعِوض کو کہتے ہیں دُنیاوی ہو یا اُخروی ، حِسی ہو یا معنوی۔ مگر “ تَلَف “ دُنیوی اور حِسّی بربادی کو کہا جاتا ہے۔ تجربہ دِن رات ہورہا ہے کہ کنجوس کا مال حکیم ، ڈاکٹر ، وکیل یا نالائق اولاد برباد کرتی ہے۔ ‘‘( )پسندیدہ خرچ کیا ہے؟دلیل الفالحین میں ہے : “ علامہ نووی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القوی فرماتے ہیں کہ پسندیدہ خرچ وہ ہے جو نیک
کاموں میں ، اَہل وعیال اور مہمانوں اور دیگر نفلی کاموں میں خرچ ہو ۔ علامہ قرطبی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القوی فرماتے ہیں : یہ خرچ واجبات ومستحبات سب کو شامل ہےلیکن مستحبات سے رُکنے والا بد دعا کا مستحق نہیں سوائے یہ کہ بخلِ مذموم اُس پر غالب آ جائے اور واجبات کی ادائیگی میں اُس کا نفس تنگی محسوس کرے۔ ‘‘( )مدنی گلدستہ
’’سخاوت‘‘کے5حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور
اور اُس کی وضاحت سے ملنے والے5مدنی پھول(1)کنجوسی ترک کرکے سخاوت کو اپنائیے کہ سخی کے لئے فرشتے دُعا کرتے ہیں اور کنجوس کے لئے بددُعا ۔
(2)حقوقِ واجبہ ادا نہ کرنا یا اُن کی ادائیگی اپنے اوپر بہت گراں سمجھنا کنجوسی کی علامت ہے۔
(3)کنجوسی میں کوئی بھلائی نہیں ہے ، بلکہ کنجوس کا مال خود اُس کے اپنے کام بھی نہیں آتا ، دوسرے لوگ لے جاتے ہیں وہ خود اُس سے فائدہ نہیں اُٹھاپاتا ۔
(4)بہترین خرچ وہ ہے جو نیک کاموں ، اَہل وعیال ، مہمانوں اور دیگر ثواب والے کاموں میں ہو۔
(5)وہ قلیل مال جو اِنسان کو کافی ہو اُس کثیر مال سے بہتر ہے جو اِنسان کی غفلت کا سبب بنے۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں کنجوسی جیسی نحوست سے پاک فرمائے اور سخاوت جیسی نعمت سے مالامال فرمائے ، نیز ہمیں اپنی راہ میں دِل کھول کر خرچ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
ماخذ و مراجع
کتاب: فیضان ریاض الصالحین جلد: 3 , حدیث نمبر: 295