Main Icon

باب: سونے کی دعا کا بیان - فیضان ریاض الصالحین - حدیث نمبر: 819

جلد 6

حدیث مبارکہ

عَنْ اَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنْ رَسُوْلِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم قَالَ:مَنْ قَعَدَ مَقْعَدًالَمْ يَذْكُرِ اللهَ تَعَالَى فِيْهِ كَانَتْ عَلَيْهِ مِنَ اللهِ تَعَالَى تِرَةٌ وَمَنِ اضْطَجَعَ مُضْجَعًا لَايَذْكُرُ اللهَ تَعَالَى فِيْهِ كَانَتْ عَلَيْهِ مِنَ اللهِ تِرَةٌ .

عن ابي هريرة رضي الله عنه عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:من قعد مقعدالم يذكر الله تعالى فيه كانت عليه من الله تعالى ترة ومن اضطجع مضجعا لايذكر الله تعالى فيه كانت عليه من الله ترة .

حدیث ترجمہ

حضرت سَیِّدُنا ابو ہریرہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ نبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےفرمایا:”جو کسی مجلس میں بیٹھےاور اس میںاللّٰہ عَزَّوَجَلَّکا ذکر نہ کرے تو وہ اس کے لئےاللّٰہ عَزَّوَجَلَّکی طرف سے حسرت وخسارہ ہوگی اور جو کسی جگہ لیٹے اور ذِکرِ الٰہی نہ کرے تو اس کے لیے بھیاللّٰہ عَزَّوَجَلَّکی طرف سے ندامت ہوگی۔“

شرح حدیث

سوتےوقت ذِکر الٰہی کرنا :مُفَسِّرشہِیرمُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الاُمَّتمُفتِی احمد یار خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّانفرماتے ہیں: اس حدیث میں مجلس سے مراد ہر جائز مجلس ہے جو کہ گندگی وغیرہ سے خالی ہو لہٰذا قضائے حاجت کی مجلس،اسی طرح شراب خوروں کی مجلس اس سے مستثنیٰ ہے ان موقعوں پر خدا تعالیٰ کا نام لینا بے ادبی ہے۔مطلب یہ ہے کہ جب کسی دینی یا دنیاوی مجلس میں بیٹھو اور جب بھی سونے کے لیے بستر پر دراز ہو توکا ذکر ضرور کرلو ورنہ کل قیامت میں ان اوقات کے ضائع ہو جانے پر کف افسوس ملو گے۔بعض لوگ ہر وقت درود شریف پڑھتے رہتے ہیں ا ن کی اصل یہ حدیث ہے،مؤمن کی کوئی حالت ذکرسے خالی نہ چاہیئے۔
حضورنبی پاک
صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ نصیحت نشان ہے:”اہل جنت کوکسی چیز کا بھی افسوس نہیں ہوگا سوائے اس ساعت (گھڑی )کے جواللّٰہ عَزَّوَجَلَّکے ذِکر کے بغیر گزرگئی۔“مدنی گلدستہ’’ذِکر ‘‘کے3حروف کی نسبت سے احادیثِ مذکورہ اور ان کی وضاحت سے ملنے والے3مدنی پھول
(1) اٹھتے بیٹھتے،سوتےجاگتے ہروقت ہر حال میں
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّکا ذِکر کرتے رہنا چاہیے ۔
(2) قضائے حاجت کے وقت اور بُری مجلس میں خدا تعالیٰ کا ذِکر کرنا بے ادبی ہے۔
(3) اہل جنت کوکسی بھی چیز کا افسوس نہیں ہوگا مگر اس وقت کا کہ جو
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّکے ذکر کے بغیر گزر ا۔اللّٰہ عَزَّوَجَلَّہمیں کثرت سے ذِکر الٰہی کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمصَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ماخذ و مراجع

کتاب: فیضان ریاض الصالحین جلد: 6 , حدیث نمبر: 819