Main Icon

باب:ظہر کی سُنَّتُوں کابیان - فیضان ریاض الصالحین - حدیث نمبر: 1117

جلد 7

حدیث مبارکہ

عَنْ عَبْدِاللهِ بْنِ السَّائبِ رَضِیَ اﷲ عَنْہُ اَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّی اﷲ عَلَیْہِ وَسَلَّم كَانَ يُصَلِّي اَرْبَعًا بَعْدَ اَنْ تَزُوْلَ الشَّمْسُ قَبْلَ الظُّهْرِ وقَالَ:اِنَّهَا سَاعَةٌ تُفْتَحُ فِيْهَا اَبْوَابُ السَّمَاءِ،فَاُحِبُّ اَنْ يَّصْعَدَ لِيْ فِيْهَاعَمَلٌ صَالِحٌ.

عن عبدالله بن السائب رضی اﷲ عنہ ان رسول الله صلی اﷲ علیہ وسلم كان يصلي اربعا بعد ان تزول الشمس قبل الظهر وقال:انها ساعة تفتح فيها ابواب السماء،فاحب ان يصعد لي فيهاعمل صالح.

حدیث ترجمہ

حضرت سیدنا عبداﷲبن سائبرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے کہ نبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسورج ڈھلنے کے بعدظہر سے پہلے چاررکعت ادا کیا کرتے اور فرماتے:”اس وقت آسمان کے دروازے کھولےجاتے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ اس میں میرے نیک اعمال اوپر چڑھیں ۔“

شرح حدیث

مرآۃ المناجیح میں ہے:” حق یہ ہے کہ یہ چار سنتیں ظہر کی ہیں چونکہ فرض ظہر کچھ دیر ٹھنڈک کرکے پڑھے جاتے ہیں اور آسمان کے دروازے سورج ڈھلتے ہی کھل جاتے ہیں اس لئے سرکار(صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) نے یہ سنتیں جلدی پڑھیں ۔“
حدیثِ مذکور سے معلوم ہوا کہ ظہر کا وقت شروع ہوتے ہی آسمان کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں، اس وقت اعمال آسمانوں کی طرف بلند ہوتے ہیں ۔نبی کریم
صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماس وقت میں عبادت کرنا پسند فرمایا کرتے تھے۔ صحابہ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَاناپنے پیارے آقاصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے اعمال کو بغور دیکھتے ، ان پرعمل کرتے اور دوسروں تک پہنچاتے ۔ کتبِ احادیث پر نظر رکھنے والا ہر ذی علم اس بات کو بخوبی جانتاہے کہ صحابہ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَاننے نبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے حالات و واقعات کس طرح محفوظ رکھ کردوسروں تک پہنچائے اور ”بِلِغُّوْا عَنِّی وَلَوْ اٰیَۃً“پر کس کامل طریقے سے عمل کر کے دکھایا۔اﷲ عَزَّ وَجَلَّان مبارک ہستیوں کو ہماری طرف سے اپنی شایانِ شان اجر عظیم عطا فرمائے ،ان کے صدقے ہمیں بھی اپنے پیارے آقاصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی سنتوں پر دل وجان سے عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی توفیق عطافرمائے ۔آمینصَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ماخذ و مراجع

کتاب: فیضان ریاض الصالحین جلد: 7 , حدیث نمبر: 1117