Main Icon

باب:ظہر کی سُنَّتُوں کابیان - فیضان ریاض الصالحین - حدیث نمبر: 1116

جلد 7

حدیث مبارکہ

عَن اُمِّ حَبِيبَةَ رَضِيَ اللهُ عَنهَا قَالَتْ:قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّی اﷲ عَلَیْہِ وَسَلَّم:مَنْ حَافَظَ عَلٰی اَرْبَعِ رَكَعَاتٍ قَبْلَ الظُّهْرِ وَاَرْبَعٍ بَعْدَهَاحَرَّمَهُ اللَّهُ عَلَى النَّارِ.

عن ام حبيبة رضي الله عنها قالت:قال رسول الله صلی اﷲ علیہ وسلم:من حافظ علی اربع ركعات قبل الظهر واربع بعدهاحرمه الله على النار.

حدیث ترجمہ

اُمُّ المومنین حضرت سیدتنا اُمِّ حبیبہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہَاسے مروی ہے کہ نبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشاد فرمایا:”جس نےظہر سےپہلے اورظہر کے بعد چار چار رکعتیں پابندی سے اداکیںاﷲ عَزَّ وَجَلَّاسے آگ پر حرام فرمادے گا۔“

شرح حدیث

حدیثِ مذکور میں اس شخص کے لئے جہنم کی آگ سے حفاظت کی بشارت ہے جو ظہر سے پہلے کی چار سنتیں مؤکّدہ، ظہر کے بعد کی دو سنت مؤکّدہ اوردو نفل پابندی سے ادا کرے ۔سنت نبوی پر عمل کرنے سے انسان کو تقویٰ وپرہیز گاری نصیب ہوتی ہے، گناہوں سے بچنےاورنیک اعمال کرنے کی توفیق ملتی ہے،نبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی خوشنودی وشفاعت نصیب ہوتی ہے جس کے نتیجے میں وہ عذابِ جہنم سے محفوظ ہوجاتاہے ۔گناہ مٹا دئیے جائیں گے:علامہ سیدطحطاویرَحْمَۃُ اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:”جو ظہر کی ان سنتوں کا پابند ہوگا وہ سِرے سے آگ میں داخل ہی نہ ہوگا اور اُس کے گناہ مٹا دئیے جائیں گے اور اس پر جن لوگوں کے مطالبات ہیںاﷲتعالیٰ اُنہیں اس سے راضی کر دے گا ،یا یہ مطلب ہے کہ اسے ایسے کاموں کی توفیق ملے گی جو اسے سزا سے بچائیں گے۔“ایمان پر خاتمہ:حضرت سیدنا علّامہ ابن عابدین شامیرَحْمَۃُ اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:”جو ظہر کی ان سنتوں کا پابند ہوگا اُس کے لئے بشارت ہے کہ اس کا خاتمہ سعادت پر ہوگااور دوزخ میں نہ جائے گا۔“مرآۃ المناجیح میں ہے:”(ظہر کی سنتوں کی ادائیگی اس طریقہ پر ہوگی کہ پہلے کی )چارایک سلام سے پڑھے کیونکہ یہ چاروں مؤکدہ ہیں۔ اور بعد کی چار دو سلاموں سے تاکہ مؤکدہ اور غیرمؤکدہ مخلوط نہ ہوجائیں کیونکہ ان میں پہلی دومؤکدہ ہیں بعد کی دو غیر مؤکدہ۔(جو ان سنتوں کا پابند ہوگااﷲ عَزَّ وَجَلَّاسے جہنم کی آگ سے محفوظ رکھے گا)یعنی آگ میں ہمیشگی سے مطلقًا بچائے گا اس طرح کہ اسے گناہوں سے بچنے اور نیک اعمال کرنے کی توفیق دے گا۔معلوم ہوا کہ سنت کی پابندی سے تقویٰ نصیب ہوتا ہے۔“

ماخذ و مراجع

کتاب: فیضان ریاض الصالحین جلد: 7 , حدیث نمبر: 1116