- ہوم
- کتابیں
- فیضان ریاض الصالحین
- جلد 7
- باب:ظہر کی سُنَّتُوں کابیان
باب:ظہر کی سُنَّتُوں کابیان
فیضان ریاض الصالحین جلد 7
حضرت سیدنا ابنِ عمررَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُمَافرماتے ہیں کہ ”میں نے حضورنبی کریم رَءُوْفٌ رَّحیمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے ساتھ دو رکعت ظہر سے قبل اور دو رکعت ظہر کے بعدپڑھیں ۔‘‘
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنهُما قَالَ : صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّی اﷲ عَلَیْہِ وَسَلَّم رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الظُّهْرِ وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَهَا.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1113 ، باب:ظہر کی سُنَّتُوں کابیان
اُمُّ المومنین حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ طیّبہ طاہرہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہَسے مروی ہےکہ نبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمظہر سے پہلے چار رکعتیں کبھی ترک نہ فرماتے ۔ “
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنهَا اَنَّ النَّبيَّ صَلَّی اﷲ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ كَانَ لَا يَدَعُ اَرْبَعًا قَبْلَ الظُّهْرِ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1114 ، باب:ظہر کی سُنَّتُوں کابیان
اُمُّ المومنین حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ طیّبہ طاہرہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہَافرماتی ہیں:”نبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّممیرےگھر میں ظہرسے پہلے چاررکعت ادا فرماتے پھر تشریف لے جاتے اور لوگوں کو نماز پڑھاتے،واپس آ کر پھردو رکعت پڑھتے۔پھرمغرب کی نماز پڑھا کر میرے گھر تشریف لاتے تو دو رکعتیں پڑھتےاورعشا کی نماز پڑھا کرمیرے گھرتشریف لاتے تب بھی دورکعتیں ادا فرماتے ۔
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنهَا قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اﷲ عَلَیْہِ وَسَلَّم يُصَلِّي في بَيْتِي قَبْلَ الظُّهْرِ اَرْبَعًا ثُمَّ يَخْرُجُ،فَيُصَلِّي بِالنَّاسِ ثُمَّ يَدْخُلُ فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ.وَكَانَ يُصَلِّي بِالنَّاسِ الْمَغْرِبَ ، ثُمَّ يَدْخُلُ فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ ، وَيُصَلِّي بِالنَّاسِ الْعِشَاءَ، وَيَدْخُلُ بَيْتِي فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ .
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1115 ، باب:ظہر کی سُنَّتُوں کابیان
اُمُّ المومنین حضرت سیدتنا اُمِّ حبیبہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہَاسے مروی ہے کہ نبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشاد فرمایا:”جس نےظہر سےپہلے اورظہر کے بعد چار چار رکعتیں پابندی سے اداکیںاﷲ عَزَّ وَجَلَّاسے آگ پر حرام فرمادے گا۔“
عَن اُمِّ حَبِيبَةَ رَضِيَ اللهُ عَنهَا قَالَتْ:قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّی اﷲ عَلَیْہِ وَسَلَّم:مَنْ حَافَظَ عَلٰی اَرْبَعِ رَكَعَاتٍ قَبْلَ الظُّهْرِ وَاَرْبَعٍ بَعْدَهَاحَرَّمَهُ اللَّهُ عَلَى النَّارِ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1116 ، باب:ظہر کی سُنَّتُوں کابیان
حضرت سیدنا عبداﷲبن سائبرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے کہ نبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسورج ڈھلنے کے بعدظہر سے پہلے چاررکعت ادا کیا کرتے اور فرماتے:”اس وقت آسمان کے دروازے کھولےجاتے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ اس میں میرے نیک اعمال اوپر چڑھیں ۔“
عَنْ عَبْدِاللهِ بْنِ السَّائبِ رَضِیَ اﷲ عَنْہُ اَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّی اﷲ عَلَیْہِ وَسَلَّم كَانَ يُصَلِّي اَرْبَعًا بَعْدَ اَنْ تَزُوْلَ الشَّمْسُ قَبْلَ الظُّهْرِ وقَالَ:اِنَّهَا سَاعَةٌ تُفْتَحُ فِيْهَا اَبْوَابُ السَّمَاءِ،فَاُحِبُّ اَنْ يَّصْعَدَ لِيْ فِيْهَاعَمَلٌ صَالِحٌ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1117 ، باب:ظہر کی سُنَّتُوں کابیان
اُمُّ المومنین حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ طیّبہ طاہرہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہَافرماتی ہیں کہ”نبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمجب کبھی ظہرسے پہلے چار رکعت نہ ادا کرپاتے تو ظہر کی نماز کے بعد ادا فرمالیتے۔‘‘
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنها اَنَّ النَّبيَّ صَلَّی اﷲ عَلَیْہِ وَسَلَّم كَانَ اِذا لَمْ يُصَلِّ اَرًبَعًا قَبْلَ الظُّهْرِ ، صَلَّاهُنَّ بَعْدَهَا .
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1118 ، باب:ظہر کی سُنَّتُوں کابیان