Main Icon

باب : فجراورعصر کی نماز کی فضیلت - فیضان ریاض الصالحین - حدیث نمبر: 1049

جلد 7

حدیث مبارکہ

عَنْ جُنْدُبِ بْنِ سُفْيَانَ رَضِیَ اﷲ عَنْہُ قَالَ:قَالَ رَسُوْلُ الله صَلَّی اﷲ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ:مَنْ صَلَّى الصُّبْحَ فَهُوَ فِی ذِمَّةِ اللهِ فَانْظُرْ يَاابْنَ اٰدَمَ لَا يَطْلُبَـنَّكَ اللهُ مِنْ ذِمَّتِهِ بِشَيْءٍ.

عن جندب بن سفيان رضی اﷲ عنہ قال:قال رسول الله صلی اﷲ علیہ وسلم:من صلى الصبح فهو فی ذمة الله فانظر ياابن ادم لا يطلبـنك الله من ذمته بشيء.

حدیث ترجمہ

حضرت سَیِّدُنا جندب بن سفیانرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُمروی ہےکہ نبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:”جس نے صبح کی نمازپڑھی وہاﷲ عَزَّ وَجَلَّکے ذمہ میں ہے۔تواے ابن آدم! خبردار!اﷲ عَزَّ وَجَلَّاپنے ذمہ میں سے کسی چیز کے بارے میں تجھ سے مؤاخذہ نہ فرمائے ۔“

شرح حدیث

اﷲ تعالیٰکے ذمہ سے کیامراد ہے؟شیخ عبد الحق محدث دہلویعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اﷲ الْقَوِیفرماتے ہیں :حدیثِ مذکور کا مطلب یہ ہےکہ جو شخص صبح کی نماز کا پابند ہو اسے کسی قسم کا کوئی نقصان نہ پہنچاؤ اگر اسے تنگ کرو گے تواﷲ عَزَّ وَجَلَّتمہاری پکڑفرمائے گا اور منہ کے بل گھسیٹ کر جہنم میں ڈال دے گا پھر اس سےبچ کر کہیں بھاگ نہ سکوگے۔مُفَسِّر شہِیر، حَکِیْمُ الْاُمَّت مُفتِی احمد یار خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّانفرماتے ہیں:’’فجر کی نماز پڑھنے والااﷲ عَزَّ وَجَلَّکی امان میں ایسا ہوتا ہے جیسے ڈیوٹی کا سپاہی حکومت کی امان میں کہ اس کی بے حرمتی حکومت کا مقابلہ ہے۔ ایسا نہ ہو کہ تم نمازی کوستاؤ اور قیامت میں سلطنتِ الٰہیہ کے باغی بن کر پکڑے جاؤ۔‘‘مدنی گلدستہ’’فجر‘‘کے3حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے3مدنی پھول
(1) فجروعصر کی پابندی کرنے والوں کو
اِنْ شَآءَ اﷲباقی نمازوں کی بھی توفیق ملے گی۔
(2) وقت پر نما زیں اداکرنا سُستی سے دوری اورعبادت سے محبت کی علامت ہے۔
(3) فجر کی نماز پڑھنے والا
اﷲ عَزَّ وَجَلَّکی امان میں ہوتا ہے۔اﷲ عَزَّ وَجَلَّہمیں فجر وعصر کی نماز پابندی سے پڑھنےکی توفیق عطا فرمائے اور ان کی فضیلت سے ہمیں بہرہ مند فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمصَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ماخذ و مراجع

کتاب: فیضان ریاض الصالحین جلد: 7 , حدیث نمبر: 1049