باب : فجراورعصر کی نماز کی فضیلت

فیضان ریاض الصالحین جلد 7

حضرت سَیِّدُنا ابو موسیٰرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہےکہ حضورنبی کریم رَءُوْفٌ رَّحیمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا :” جس نے دو ٹھنڈی نمازیں پڑھیں وہ جنت میں جائے گا۔ “

عَنْ اَبِیْ مُوْسٰىرَضِیَ اﷲ عَنْہُاَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّی اﷲ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ:مَنْ صَلَّى الْبَرْدَ يْنِ دَخَلَ الْجَنَّةَ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1047 ، باب : فجراورعصر کی نماز کی فضیلت

حضرت سَیِّدُناابو زہیر عُمارہ بن رُوَیبہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہےوہ کہتے ہیں کہ میں نے حضورنبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو یہ فرماتے ہوئے سنا:”جس نے طلوعِ آفتاب اورغروب آفتاب سےقبل نماز پڑھی یعنی فجر وعصر کی نماز پڑھی وہ ہرگزجہنم میں نہ جائے گا ۔“

عَنْ اَبِی زُهَيْرٍعُمَارَةَ بْنِ رُوَيْبَةَ رَضِیَ اﷲ عَنْہُ قَالَ:سَمِعْتُ رَسُوْلَ الله صَلَّی اﷲ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ يَقُوْلُ:لَنْ يَّلِجَ النَّارَاَحَدٌ صَلَّی قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوْبِهَا يَعْنِي:الْفَجْرَ وَالْعَصْرَ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1048 ، باب : فجراورعصر کی نماز کی فضیلت

حضرت سَیِّدُنا جندب بن سفیانرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُمروی ہےکہ نبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:”جس نے صبح کی نمازپڑھی وہاﷲ عَزَّ وَجَلَّکے ذمہ میں ہے۔تواے ابن آدم! خبردار!اﷲ عَزَّ وَجَلَّاپنے ذمہ میں سے کسی چیز کے بارے میں تجھ سے مؤاخذہ نہ فرمائے ۔“

عَنْ جُنْدُبِ بْنِ سُفْيَانَ رَضِیَ اﷲ عَنْہُ قَالَ:قَالَ رَسُوْلُ الله صَلَّی اﷲ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ:مَنْ صَلَّى الصُّبْحَ فَهُوَ فِی ذِمَّةِ اللهِ فَانْظُرْ يَاابْنَ اٰدَمَ لَا يَطْلُبَـنَّكَ اللهُ مِنْ ذِمَّتِهِ بِشَيْءٍ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1049 ، باب : فجراورعصر کی نماز کی فضیلت

حضرت سَیِّدُناابوہریرہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہےکہ نبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: تمہارے پاس رات اور دن کے فرشتے باری باری آتے ہیں اورفجر وعصر کی نماز میں جمع ہوتے ہیں۔پھرجورات بھرتمہارے پاس رہے جب وہ واپس اوپر جاتے ہیں تواﷲ عَزَّ وَجَلَّسب کچھ خوب جاننے کے باوجودان سے پوچھتاہے کہ تم نے میرے بندوں کو کس حال میں چھوڑا؟وہ عرض کرتے ہیں : ہم انہیں نماز کی حالت میں چھوڑ کر آئے ہیں اور جب ہم ان کےپا س گئے تھے تب بھی انہیں نماز ہی میں پایا تھا ۔

عَنْ اَبِی هُرَيْرَةَ رَضِیَ اﷲ عَنْہُ قَالَ:قَالَ رَسُوْلُ الله صَلَّی اﷲ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: يَتَعَاقَبُوْنَ فِيْكُمْ مَلَائِكَةٌ بِاللَّيْلِ وَمَلاَئِكَةٌ بِالنَّهَارِوَيجْتَمِعُوْنَ فِیْ صَلَاةِ الصُّبْحِ وَصَلَاةِ الْعَصْرِ ثُمَّ يَعْرُجُ الَّذِينَ بَاتُوْا فِيْكُمْ فَيَسْئَلُهُمُ اللهُ وَهُوَ اَعْلَمُ بِهِمْ كَيْفَ تَرَكْتُمْ عِبَادِيْ؟فَيقُولُونَ:تَرَكْنَاهُمْ وَهُمْ يُصَلُّوْنَ وَاَتَيْنَاهُمْ وَهُمْ يُصَلُّونَ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1050 ، باب : فجراورعصر کی نماز کی فضیلت

حضرت سَیِّدُنا بُریدہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں کہ حضورنبی کریم رَءُوْفٌ رَّحیمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّمنےارشاد فرمایا:”جس نے عصر کی نماز چھوڑ ی اس کا عمل برباد ہوگیا۔‘‘

عَن بُرَيْدَةَرَضِیَ اﷲ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللهُ صَلَّی اﷲ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ:مَنْ تَرَكَ صَلَاةَ الْعَصْرِ فَقَدْ حَبِطَ عَمَلُهُ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1052 ، باب : فجراورعصر کی نماز کی فضیلت