Main Icon

باب: چِت لیٹنے،پالتی مارکر اور اُکڑوں بیٹھنے کا بیان - فیضان ریاض الصالحین - حدیث نمبر: 822

جلد 6

حدیث مبارکہ

عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ:رَاَيْتُ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِفِنَاءِ الْكَعْبَةِ مُحْتَبِيًا هٰكَذَا وَوَصَفَ بِيَدَيْهِ الْاِحْتِبَاءَو َهُوَ الْقُرْفُصَاءُ.

عن ابن عمر رضي الله عنهما قال:رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم بفناء الكعبة محتبيا هكذا ووصف بيديه الاحتباءو هو القرفصاء.

حدیث ترجمہ

حضرت سَیِّدُناعبداللّٰہابنِ عمررَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُمَافرماتے ہیں:میں نے حضور نبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو خانہ کعبہ کےصحن میں اپنی دونوں مبارک پنڈلیوں کو مقدس ہاتھوں کے حلقے میں لے کر یوں بیٹھے دیکھا۔ (راوی کہتے ہیں)پھر حضرتعبداللّٰہابن عمررَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُمَانے اپنے دونوں ہاتھوں سےاِحْتِبَاءکرنے کا طریقہ بتایا جسےقُرفُصَاءبھی کہتے ہیں۔

شرح حدیث

بیٹھنے کی ایک سنت:میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمارا اُٹھنا بیٹھنا اگر سنت کے مطابق ہوگا تواِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّہمیں اچھی نیت کے سبب اس کا ثواب ملے گا۔ہمارے پیارے آقاصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو بارہا صحابہ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَاننے اِس حال میں دیکھا کہ آپصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمگھٹنے مبارک کھڑے کرکے دونوں مُقَدَّس پنڈلیوں کوہاتھوں کے حلقے میں لیے تشریف فرماہیں، بیٹھنے کی اس کیفیت کواِحْتِبَاءکہتے ہیں اور اس کیفیت پر بیٹھنا بھی ہمارے پیارے پیارے آقاصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی سنتِ مبارکہ ہے ۔مرآۃ المناجیح میں ہے:اِحْتِبَاءیہ ہے کہ دونوں پنڈلیاں کھڑی ہوں،پاؤں کے تلوے زمین سے لگے ہوں،سُرین زمین پر ہوں اور دونوں ہاتھ پنڈلیوں پر رکھے ہوں،ان کا حلقہ کیے ہوئے۔ یہ اکڑوں بیٹھنے کی ایک قسم ہے،اس بیٹھک میں اظہار عجزو انکسار ہے۔ یہ بیٹھک سنت ہےکہ حضور انورصَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ وَسَلَّماس طرح بھی بیٹھے ہیں۔∞

ماخذ و مراجع

کتاب: فیضان ریاض الصالحین جلد: 6 , حدیث نمبر: 822