- ہوم
- کتابیں
- فیضان ریاض الصالحین
- جلد 6
- باب: چِت لیٹنے،پالتی مارکر اور اُکڑوں بیٹھنے کا بیان
باب: چِت لیٹنے،پالتی مارکر اور اُکڑوں بیٹھنے کا بیان
فیضان ریاض الصالحین جلد 6
حضرت سَیِّدُناعبداللّٰہبن زیدرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو مسجد میں اس طرح چِت لیٹے دیکھا کہ آپصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اپنی ایک ٹانگ دوسری ٹانگ پر رکھی ہوئی تھی ۔
عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا اَنَّهُ رَاٰى رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُسْتَلْقِيًا فِي الْمَسْجِدِ وَاضِعًا اِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الْاُخْرٰى.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 820 ، باب: چِت لیٹنے،پالتی مارکر اور اُکڑوں بیٹھنے کا بیان
حضرت سَیِّدُنا جابر بن سمرہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں کہ حضور نبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنمازِفجر کے بعد مسجد میں چار زانوتشریف فرما ہو جاتے یہاں تک کہ سورج اچھی طرح نکل آتا۔
عَنْ جَابِر ِ بْنِ سَمُرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ:كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اِذَا صَلَّى الْفَجْرَ تَرَبَّعَ فِي ْ مَجْلِسِهِ حَتّٰى تَطْلُعَ الشَّمْسُ حَسْنَاءَ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 821 ، باب: چِت لیٹنے،پالتی مارکر اور اُکڑوں بیٹھنے کا بیان
حضرت سَیِّدُناعبداللّٰہابنِ عمررَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُمَافرماتے ہیں:میں نے حضور نبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو خانہ کعبہ کےصحن میں اپنی دونوں مبارک پنڈلیوں کو مقدس ہاتھوں کے حلقے میں لے کر یوں بیٹھے دیکھا۔ (راوی کہتے ہیں)پھر حضرتعبداللّٰہابن عمررَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُمَانے اپنے دونوں ہاتھوں سےاِحْتِبَاءکرنے کا طریقہ بتایا جسےقُرفُصَاءبھی کہتے ہیں۔
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ:رَاَيْتُ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِفِنَاءِ الْكَعْبَةِ مُحْتَبِيًا هٰكَذَا وَوَصَفَ بِيَدَيْهِ الْاِحْتِبَاءَو َهُوَ الْقُرْفُصَاءُ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 822 ، باب: چِت لیٹنے،پالتی مارکر اور اُکڑوں بیٹھنے کا بیان
حضرت سَیِّدَتُنا قیلہ بنت مخرمہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہَافرماتی ہیں:میں نے حضورنبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکوقُرفُصَاء کی حالت میں بیٹھے ہوئے دیکھا جب میں نے اس طرح خشوع و خضو ع کے ساتھ آپصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو بیٹھے دیکھا تومیں خوف سے کانپ اٹھی۔
عَنْ قَيْلَةَ بِنْتِ مَخْرَمَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَاقَالَتْ:رَاَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم وَهُوْ قَاعِدٌ الْقُرْفُصَاءَ فَلَمَّا رَاَيْتُ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُتَخَشِّعَ فيِ الْجِلْسَةِ اُرْعِدْتُ مِنَ الْفَرَقِ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 823 ، باب: چِت لیٹنے،پالتی مارکر اور اُکڑوں بیٹھنے کا بیان
حضرت سَیِّدُنا شَرید بن سُوَیدرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں:رسولِ اکرمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّممیرے پاس سے گزرے تو میں اس طرح بیٹھا ہوا تھا کہ میں نے اپنا بایاں ہاتھ اپنی پیٹھ کے پیچھے رکھا ہوا تھا اور اپنے ہاتھ کے انگوٹھے کی جڑ پر ٹیک لگائی ہوئی تھی۔آپصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا:”کیا تم ان لوگوں کی طرح بیٹھتے ہو جن پراللّٰہ عَزَّوَجَلَّکا غضب ہوا۔“
عَنِ الشَّرِيْدِ بنِ سُوَيْدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ:مَرَّ بِیْ رَسُوْلُ الله صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاَنَا جَالِسٌ هٰكَذَا وَقَدْ وَضَعْتُ يَدِيَ الْيُسْرَى خَلْفَ ظَهْرِي وَاتَّكَاْتُ عَلَى اَلْيَةِ يَدِيْ فَقَالَ:اَتَقْعُدُ قِعْدَةَ الْمَغْضُوْبِ عَلَيْهِمْ؟
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 824 ، باب: چِت لیٹنے،پالتی مارکر اور اُکڑوں بیٹھنے کا بیان