Main Icon

باب:نمازِوِتر كا بیان - فیضان ریاض الصالحین - حدیث نمبر: 1137

جلد 7

حدیث مبارکہ

عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا :اَنَّ النَّبيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم قَالَ : بَادِرُوا الصُّبْحَ بِالوِتْرِ.

عن ابن عمر رضي الله عنهما :ان النبي صلى الله عليه وسلم قال : بادروا الصبح بالوتر.

حدیث ترجمہ

حضرت سَیِّدُنَا عبداﷲبن عمررَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُمَافرماتے ہیں کہ نبی پاکصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ”صبح ہونے سے پہلے وتر پڑھ لیا کرو۔“

شرح حدیث

مُفَسِّرِشہِیرمُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الْاُمَّتمُفتِی احمد یار خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّانفرماتے ہیں: ”یہ حکم وجوبی ہے کیونکہ وتر کا وقت عشا کے بعد صبح تک ہے۔ بعض علما نے اس حدیث کی بنا پر فرمایا کہ وتر کی قضا نہیں مگر صحیح یہ ہے کہ قضا ہے حتّٰی کہ اگر صاحبِ ترتیب کے وتر رہ گئے ہوں اور وہ عمدا ً وتر بغیر قضا کئے فجر پڑھے تو اس کی فجر نہ ہوگی یہی امامِ اعظم کا قول ہے۔“

ماخذ و مراجع

کتاب: فیضان ریاض الصالحین جلد: 7 , حدیث نمبر: 1137