Main Icon

باب:یومِ عرفہ،عاشورااورنو محرم کے روزے کی فضیلت - فیضان ریاض الصالحین - حدیث نمبر: 1252

جلد 7

حدیث مبارکہ

عَنْ اَبِيْ قَتَادَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: اَنَّ رَسُوْلَ اﷲ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ صِیَامِ يَوْمِ عَاشُوْرَاءَ قَالَ: يُكَفِّرُ السَّنَةَ الْمَاضِيَةَ.

عن ابي قتادة رضي الله عنه: ان رسول اﷲ صلى الله عليه وسلم سئل عن صیام يوم عاشوراء قال: يكفر السنة الماضية.

حدیث ترجمہ

حضرتِ سَیِّدُنا ابو قتادہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُفرماتےہیں کہ رسولُاﷲ صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے عاشورا کے روزے کے متعلق پوچھا گیا تو فرمایا:”عاشورا کا روزہ پچھلے ایک سال کے گناہ مٹادیتا ہے۔“

شرح حدیث

مُفَسِّرِشہِیرمُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الْاُمَّتمُفتِی احمدیارخانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّانفرماتے ہیں:”عاشورے کے روزے سے نویں بقرعید کا روزہ افضل ہےکیونکہ عاشورہ کا روزہ تو ایک سال کے گناہوں کا کفارہ ہے اور عرفہ کا روزہ دو سال کا مگر عاشورہ کا دن عرفہ کے دن سے بعض اعتبار سے افضل ہے۔“صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ماخذ و مراجع

کتاب: فیضان ریاض الصالحین جلد: 7 , حدیث نمبر: 1252