- ہوم
- کتابیں
- فیضان ریاض الصالحین
- جلد 7
- باب:یومِ عرفہ،عاشورااورنو محرم کے روزے کی فضیلت
باب:یومِ عرفہ،عاشورااورنو محرم کے روزے کی فضیلت
فیضان ریاض الصالحین جلد 7
حضرتِ سَیِّدُنا ابو قتادہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُسےمروی ہےکہ سُلطانِ مدینہ،قرارِ قَلْب وسینہصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے یوم عرفہ یعنی 9 ذوالحجۃ الحرام کے روزے کے بارے میں پوچھا گیا تو ارشادفرمایا: ’’عَرفہ کا روزہ ایک سال قبل اور ایک سال بعدکے گناہ مٹادیتا ہے۔“
عَنْ اَبِيْ قَتَادَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ:سُئِلَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَومِ يَوْمِ عَرَفَةَ قَالَ: يُكَفِّرُ السَّنَةَ الْمَاضِيَةَ وَالبَاقِيَةَ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1250 ، باب:یومِ عرفہ،عاشورااورنو محرم کے روزے کی فضیلت
حضرت سَیِّدُنا عبداﷲبن عباسرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُمَافرماتے ہیں کہ حضور نبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے دس محرم الحرام کا روزہ رکھااور اس کا حکم بھی دیا۔
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا:اَنَّ رَسُوْلَ الله صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَامَ يَومَ عَاشُوْرَاءَ وَاَمَرَ بِصِيَامِهِ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1251 ، باب:یومِ عرفہ،عاشورااورنو محرم کے روزے کی فضیلت
حضرتِ سَیِّدُنا ابو قتادہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُفرماتےہیں کہ رسولُاﷲ صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے عاشورا کے روزے کے متعلق پوچھا گیا تو فرمایا:”عاشورا کا روزہ پچھلے ایک سال کے گناہ مٹادیتا ہے۔“
عَنْ اَبِيْ قَتَادَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: اَنَّ رَسُوْلَ اﷲ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ صِیَامِ يَوْمِ عَاشُوْرَاءَ قَالَ: يُكَفِّرُ السَّنَةَ الْمَاضِيَةَ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1252 ، باب:یومِ عرفہ،عاشورااورنو محرم کے روزے کی فضیلت
حضرت سَیِّدُنا عبداﷲبن عباسرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں کہ حضور نبی پاکصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:”اگر میں آئندہ سال تک زندہ رہا تو نویں محرم کا روزہ بھی روزہ رکھوں گا۔“
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَئِنْ بَقِيْتُ اِلٰى قَابلٍ لَاَصُوْمَنَّ التَّاسِعَ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1253 ، باب:یومِ عرفہ،عاشورااورنو محرم کے روزے کی فضیلت