Main Icon

باب:عصر کی سُنَّتُوں کا بیان - فیضان ریاض الصالحین - حدیث نمبر: 1120

جلد 7

حدیث مبارکہ

عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنهُمَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:رَحِمَ اللَّهُ اِمْرَءًا صَلَّی قَبْلَ الْعَصْرِ اَرْبَعًا.

عن ابن عمر رضي الله عنهما عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:رحم الله امرءا صلی قبل العصر اربعا.

حدیث ترجمہ

حضرت سَیِّدُنا عبداﷲبن عمررَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُمَافرماتے ہیں کہ نبی اکرمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:”اﷲ عَزَّ وَجَلَّاس شخص پر رحم کرے جو عصر سے پہلے چار رکعتیں پڑھے۔“

شرح حدیث

دعائے نبوی لینے کا ذریعہ :اﷲ عَزَّ وَجَلَّاس شخص پر رحم کرے جو عصر سے پہلے چار رکعتیں پڑھے۔“مرآۃ المناجیح میں ہے :” یہ سنتیں غیرمؤکدہ ہیں اور حضورصَلَّی اﷲ عَلَیْہِ وَسَلَّمکی دعا لینے کا ذریعہ کیونکہبِفَضْلِہِ تَعَالٰیحضورصَلَّی اﷲ عَلَیْہِ وَسَلَّمکی کوئی دعا رد نہیں ہوتی۔“( )شیخ عبدالحق مُحَدِّث دہلویعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اﷲ الْقَوِیفرماتے ہیں: ”حدیثِ مذکور میں عصر کی سنتیں ادا کرنے والے کو رحمتِ الٰہی کی دعا دی گئی ہے،اس سے اشارہً معلوم ہوا کہ یہ چار رکعت مستحب ہیں( واجب نہیں)۔“

ماخذ و مراجع

کتاب: فیضان ریاض الصالحین جلد: 7 , حدیث نمبر: 1120