- ہوم
- کتابیں
- فیضان ریاض الصالحین
- جلد 7
- باب:عصر کی سُنَّتُوں کا بیان
باب:عصر کی سُنَّتُوں کا بیان
فیضان ریاض الصالحین جلد 7
حضرت سَیِّدُنا علی المرتضیٰکَرَّمَ اﷲ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمفرماتے ہیں:” نبی پاکصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمعصر سےپہلے چار رکعتیں پڑھا کرتے جن کے درمیان مقرب فرشتوں اور ان کے اتباع کرنے والے مسلمانوں اور مؤمنوں پر سلام کے ذریعے فاصلہ کیا کرتے۔“
عَنْ عَلِيِّ بْنِ اَبِيْ طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : كَانَ النَبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي قَبْلَ الْعَصْرِ اَرْبَعَ رَكَعَاتٍ يَفْصِلُ بَيْنَهُنَّ بِالتَّسْلِيْمِ عَلَى الْمَلَائِكَةِ الْمُقَرَّبِيْنَ وَمَنْ تَبِعَهُمْ مِنَ الْمُسْلِمِيْنَ وَالْمُؤْمِنِيْنَ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1119 ، باب:عصر کی سُنَّتُوں کا بیان
حضرت سَیِّدُنا عبداﷲبن عمررَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُمَافرماتے ہیں کہ نبی اکرمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:”اﷲ عَزَّ وَجَلَّاس شخص پر رحم کرے جو عصر سے پہلے چار رکعتیں پڑھے۔“
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنهُمَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:رَحِمَ اللَّهُ اِمْرَءًا صَلَّی قَبْلَ الْعَصْرِ اَرْبَعًا.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1120 ، باب:عصر کی سُنَّتُوں کا بیان
حضرت سَیِّدُنا علی المرتضٰیکَرَّمَ اﷲ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمفرماتے ہیں:”حضور نبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمعصر سےپہلے دو رکعت نماز پڑھتے۔“
عَنْ عَلِيِّ بْنِ اَبِيْ طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: اَنَّ النَبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يُصَلِّي قَبْلَ الْعَصْرِ رَکْعَتَیْنِ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1121 ، باب:عصر کی سُنَّتُوں کا بیان