Main Icon

باب: اِجازت طلب کرنے اوراس کے آداب کابیان - فیضان ریاض الصالحین - حدیث نمبر: 873

جلد 6

حدیث مبارکہ

عَنْ كَـلَدَةَ بْنِ الْحَنْبَلِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ:اَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم فَدَخَلْتُ عَلَيْه وَلَمْ اُسَلِّمْ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلّى اللهُ عَلَيْهِ وسَلَّم:اِرْجـِعْ فَقُلْ السَّلامُ عَلَيكُم،اَاَدْخُلُ؟

عن كـلدة بن الحنبل رضي الله عنه قال:اتيت النبي صلى الله عليه وسلم فدخلت عليه ولم اسلم، فقال النبي صلى الله عليه وسلم:ارجـع فقل السلام عليكم،اادخل؟

حدیث ترجمہ

حضرت سَیِّدُنا کَلدہ بن حنبلرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں:”میں نبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی خدمت میں حاضر ہوا اور سلام کیے بغیر اندر داخل ہو گیا،نبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا: واپس جاؤاور کہو:اَلسَّلامُ عَلَيكُم،کیا میں اندر آسکتا ہوں؟

شرح حدیث

مُفَسِّرِشہِیرمُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الاُمَّتمُفتِی احمد یار خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّانفرماتے ہیں: یہ عمل اس لیے فرمایا تاکہ انہیں یاد رہے اور آئندہ ایسی غلطی نہ کریں۔جو شخص ہمارے گھر میں بغیر سلام آئے اسے پھر باہر بھیجو اور کہو کہ دوبارہ سلام کرکے آؤاِنْ شَآءَ اللّٰہایک دفعہ کے عمل سے اسے سلام کی عادت پڑ جاوے گی۔مدنی گلدستہ’’غوثِ اعظم ‘‘کے7حروف کی نسبت سے احادیثِ مذکورہ اور ان کی وضاحت سے ملنے والے7مدنی پھول
(1) بِلاا جازت کسی کے گھر نہیں جانا چاہیےبلکہ پہلے اجازت طلب کریں اورپھراجازت ملنے پر جائیں۔
(2) اِجازت نہ ملےتو ناراض ہوئے بغیرواپس آجائیں ہوسکتا ہے کہ اہلِ خانہ نےکسی مجبوری کی وجہ سے اجازت نہ دی ہو۔
(3) صِرف تین مرتبہ اجازت طلب کریں، اگر پھر بھی جواب نہ ملے تو فوراً واپس آجائیں ورنہ ہوسکتا ہے کہ اہلِ خانہ کے دِل سے آپ کی وُقعت ختم ہوجائے۔
(4) اگر گمان ہو کہ صاحبِ خانہ تک دستک وغیرہ کی آواز نہیں پہنچی تو تین بار سے زیادہ بھی اجازت طلب کر سکتے ہیں ۔
(5) کسی کے گھر میں ہر گز نہ جھانکیں کہ یہ بے حیائی ہے، اچانک نظر پڑ جائے توفوراً نظر پھیر لیجئے۔
(6) کسی کے گھر جانے کی اجازت لیں تو نگاہیں نیچی کئے دروازے سے ایک طرف کھڑے ہو کر لیں تاکہ اہل ِ خانہ پر نظر نہ پڑے کیونکہ اجازت ہوتی ہی نظروں سے حفاظت کے لئے ہے ۔
(7) جب کسی سے ملنے جائیں تو پہلے سلام کریں پھر کوئی اور بات، نبی کریم
صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ہمیں اسی کاحکم دیا ہے۔اللّٰہ عَزَّوَجَلَّہمیں ہر کا م شریعت و سنت کے مطابق کرنے کی توفیق عطافرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمصَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ماخذ و مراجع

کتاب: فیضان ریاض الصالحین جلد: 6 , حدیث نمبر: 873