Main Icon

باب: گھرمیں داخلے کیلئے نام بتانے کابیان - فیضان ریاض الصالحین - حدیث نمبر: 876

جلد 6

حدیث مبارکہ

عَنْ اُمِّ هَانِئٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ:اَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلّى اللهُ عَلَيْهِ وسَلَّم وَهُوَ يَغْتَسِلُ وَفَاطِمَةُ تَسْتُرُهُ فَقَالَ:مَنْ هٰذِهِ ، فَقُلْتُ:اَنَا اُمِّ هَانِئٍ.

عن ام هانئ رضي الله عنها قالت:اتيت النبي صلى الله عليه وسلم وهو يغتسل وفاطمة تستره فقال:من هذه ، فقلت:انا ام هانئ.

حدیث ترجمہ

حضرت سَیِّدَتُنا اُمِّ ہانیرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہَافرماتی ہیں:”میں نبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی خدمت میں حاضر ہوئی،آپصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمغسل فرما رہے تھے اور حضرت سَیِّدَتُنا فاطمۃ الزہرارَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہَاپردہ کیے ہوئے تھیں،آپصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا:کون ہے؟میں نے عرض کی: میں ا ُمِّ ہانی ہوں۔

شرح حدیث

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مذکورہ احادیثِ مبارکہ میں بیان کیا گیا ہے کہ جب کوئی پوچھے کہ کون ہے تو جواب میں اپنا نام وغیرہ بتاکر تعارف کرایا جائے ، میں ہوں ،دروازہ کھولو، وغیرہ جیسے الفاظ نہ بولے جائیں۔مُفَسِّرِشہِیرمُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الاُمَّتمُفتِی احمد یار خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّانفرماتے ہیں:”آنے والا پوچھنے پر اپنا نام لے صِرف ’’میں‘‘ نہ کہہ دے کہ ’’میں‘‘سب ہیں،اس سے گھر والے کو پہچان نہیں ہوتی کہ کون اجازت مانگ رہا ہے۔“

ماخذ و مراجع

کتاب: فیضان ریاض الصالحین جلد: 6 , حدیث نمبر: 876