باب: گھرمیں داخلے کیلئے نام بتانے کابیان

فیضان ریاض الصالحین جلد 6

حضرت سَیِّدُنا انسرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُمعراج کے بارے میں اپنی مشہور روایت میں فرماتے ہیں:رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:’’جبریلعَلَیْہِ السَّلَاممجھے آسمانِ دنیا پر لے گئے، دروازہ کھلوایا تو پوچھا گیا:کون؟کہا:جبریل۔پوچھا:آپ کے ساتھ کون ہے؟کہا:محمدصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمہیں۔ پھر دوسرے،تیسرے،چوتھے حتّٰی کہ تمام آسمانوں پر لے گئے اور ہر آسمان کے دروازے پر ان سے پوچھا گیا: کون؟تو انہوں نےکہا :جبریل۔‘‘

عَنْ اَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فِي حَدِيْثِهِ الْمَشْهُوْرِ فِي الْاِسْرَاءِ قَالَ:قَالَ رَسُوْلُ اللهِ صَلّى اللهُ عَلَيْهِ وسَلَّم: ثُمَّ صَعِدَ بِي جِبْرِيْلُ اِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا فَاسْتَفْتَحَ،فَقِيْلَ:مَنْ هَذٰا؟قَالَ:جِبْرِيْلُ،قِيْلَ:وَمَنْ مَعَك؟ قَالَ: مُحَمَّدٌ.ثُمَّ صَعِدَ اِلَى السَّمَاءِ الثَّانِيَةِ وَالثّالِثَةِ وَالرَّابِعَةِ وَسَائِرِ هِنَّ وَيُقَالُ فِي بَابِ كُلِّ سَمَاءٍ:مَنْ هَذٰا؟ فَيَقُوْلُ:جِبْرِيْلُ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 874 ، باب: گھرمیں داخلے کیلئے نام بتانے کابیان

حضرت سَیِّدُنا ابو ذررَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں:”ایک رات میں باہر نکلا تورسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکوتنہا چلتےدیکھا،میں بھی چاند کی روشنی میں چلنے لگا تورسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّممیری طرف متوجہ ہوئے اور پوچھا: کون ہے؟میں نے عرض کی :ابو ذر ۔“

عَنْ اَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ:خَرَجْتُ لَيْلَةً مِنَ اللَّيَالِي فَاِذَا رَسُوْلُ اللهِ صَلّى اللهُ عَلَيْهِ وسَلَّم يَمْشِي وَحْدَهُ، فَجَعَلْتُ اَمْشِي فِي ظِلِّ الْقَمَرِ،فَالْتَفَتَ فَرَآنِي فَقَالَ:مَنْ هَذٰا؟فَقُلْتُ اَبُوْ ذَرٍّ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 875 ، باب: گھرمیں داخلے کیلئے نام بتانے کابیان

حضرت سَیِّدَتُنا اُمِّ ہانیرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہَافرماتی ہیں:”میں نبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی خدمت میں حاضر ہوئی،آپصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمغسل فرما رہے تھے اور حضرت سَیِّدَتُنا فاطمۃ الزہرارَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہَاپردہ کیے ہوئے تھیں،آپصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا:کون ہے؟میں نے عرض کی: میں ا ُمِّ ہانی ہوں۔

عَنْ اُمِّ هَانِئٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ:اَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلّى اللهُ عَلَيْهِ وسَلَّم وَهُوَ يَغْتَسِلُ وَفَاطِمَةُ تَسْتُرُهُ فَقَالَ:مَنْ هٰذِهِ ، فَقُلْتُ:اَنَا اُمِّ هَانِئٍ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 876 ، باب: گھرمیں داخلے کیلئے نام بتانے کابیان

حضرت سَیِّدُناجابررَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں: میں نبی کریم رَءُوْفٌ رحیمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی خدمتِ اَقدس میں حاضر ہوا اور دروازہ کھٹکھٹایا ،توآپصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے پوچھا کون؟میں نےعرض کیا :میں ہوں،آپصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا:میں میں (کیا ہوتاہے) گویا کہ آپصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے میرایہ جواب نا پسند فرمایا۔

عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ:اَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلّى اللهُ عَلَيْهِ وسَلَّم فَدَقَـقْتُ الْبَابَ فَقَالَ:مَنْ ذَا؟ فَقُلْتُ اَنَا،فَقَالَ: اَنَا اَنَا؟ كَاَنَّهُ كَرِهَهَا.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 877 ، باب: گھرمیں داخلے کیلئے نام بتانے کابیان