Main Icon

باب:قبل رمضان نفلی روزوں کی مُمَانَعَت کا بیان - فیضان ریاض الصالحین - حدیث نمبر: 1226

جلد 7

حدیث مبارکہ

عَنْ اَبِی هُرَيْرَةَ رَضِیَ اﷲ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ الله صَلَّی اﷲ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِذَابَقِيَ نِصْفٌ مِنْ شَعْبَانَ فَلَاتَصُوْمُوا.

عن ابی هريرة رضی اﷲ عنہ قال قال رسول الله صلی اﷲ علیہ وسلم اذابقي نصف من شعبان فلاتصوموا.

حدیث ترجمہ

حضرت سَیِّدُنا ابوہریرہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُسے مَروی ہےکہ حضورنبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:”جب نصف شعبا ن رہ جائے تو روزے نہ رکھو۔“

شرح حدیث

یہ ممانعت کن لوگوں کیلئے ہے؟مرآۃ المناجیح میں ہے:”یہ ممانعت ان کمزور لوگوں کے لئے ہے جو اس زمانہ میں نفلی روزے رکھ کر رمضان کے روزوں پرقادر نہ رہیں یا ان سے بہت تکلیف اٹھائیں یا ان لوگوں کے لئے جو شروع شعبان میں تو روزے نہ رکھیں پندرھویں شعبان کے بعد بِلا وجہ مسلسل روزے شروع کردیں۔لہٰذایہ حدیث اُن اُحادیث کے خلاف نہیں جن میں وارد ہوا کہ نبی کریمصَلَّی اﷲ عَلَیْہِ وَسَلَّمسارے ماہِ شعبان کے روزے رکھتے تھے۔“

ماخذ و مراجع

کتاب: فیضان ریاض الصالحین جلد: 7 , حدیث نمبر: 1226