Main Icon

باب:پیروجمعرات کے روزوں کے اِسْتِحْبَاب کا بیان - فیضان ریاض الصالحین - حدیث نمبر: 1257

جلد 7

حدیث مبارکہ

عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُوْلُ الله صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَحَرَّى صَوْمَ الْاِثْنَيْنِ وَالْخَمِيْسِ .

عن عائشة رضي الله عنها قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يتحرى صوم الاثنين والخميس .

حدیث ترجمہ

اُمُّ المؤمنین حضرت سَیِّدَتُنا عائشہ صدیقہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہَافرماتی ہیں کہ حضور نبی پاکصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپیرشریف اور جمعرات کے روزے کا خاص اہتمام فرماتے۔

شرح حدیث

پیرو جمعرات کے دن تمام مسلمانوں کی مغفرت:شارِحِ حدیث علّامہ عبد الرءوف مناویعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اﷲ الْقَوِیحدیثِ مذکورکے تحت فرماتے ہیں:”یعنی آپصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپیرشریف اور جمعرات کوقصدا ًروزہ رکھتے یا ان دنوں میں روزہ رکھنے کی بھرپور کوشش کرتے کیونکہ حدیثِ پاک میں ہے کہ ان دو دنوں میں اعمال پیش کیے جاتے ہیں اور ایک حدیث میں ہے کہ ان دنوں میںاﷲ عَزَّ وَجَلَّہر مسلمان کی مغفرت فرمادیتا ہے مگر وہ دو شخص جنہوں نے باہم جُدائی کرلی ہو۔“مدنی گلدستہ’’روزہ‘‘کے4حروف کی نسبت سے اَحادیثِ مذکور ہ اور ان کی وضاحت سے ملنے والے4مدنی پھول
(1) پیر کے دن دنیا کو دو نعمتیں ملیں:(1)حضورنبی کریم
صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی دنیا میں تشریف آوری(2)نزولِ قرآن کی ابتدا۔
(2) حضو رِ انور
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَکی ولادتِ کریمہاﷲ تعالٰیکی بہت بڑی ہی نعمت ہے، کائنات میں جوبھی فضیلت پاتا ہے وہ حضور نبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمكے صدقے پاتا ہے۔
(3) پیر اور جمعرات کےدن بندوں کے اَعمال ربّ تعالیٰ کی بارگاہ میں پیش کیے جاتے ہیں ۔
(4)
اﷲ عَزَّ وَجَلَّکے ہاں سال کے شروع کا مہینہ رمضان اور آخری مہینہ شعبان ہے۔اﷲ عَزَّ وَجَلَّسے دعا ہے کہ وہ ہمیں پیر شریف اورجمعرات کا روزہ رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمصَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ماخذ و مراجع

کتاب: فیضان ریاض الصالحین جلد: 7 , حدیث نمبر: 1257