Main Icon

باب:مَغْرِب سے قبل اوربعدکی سُنَّتُوں کابیان - فیضان ریاض الصالحین - حدیث نمبر: 1125

جلد 7

حدیث مبارکہ

عَنْ اَنَسٍ رَضِیَ اﷲ عَنْہُ قَالَ: كُنَّا بِالْمَدِيْنَةِ فَاِذَا اَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ لِصَلَاةِ الْمَغْرِبِ ابْتَدَرُواالسَّوَارِيَ، فَرَكَعُوا رَكْعَتَيْنِ، حَتَّى اِنَّ الرَّجُلَ الْغَر يْبَ لَيَدْخُلُ الْمَسْجِدَ فَيَحْسَبُ اَنَّ الصَّلَاةَ قَدْ صُلِّيَتْ مِنْ كَثْرَ ةِ مَنْ يُّصَلِّيْهِمَا.

عن انس رضی اﷲ عنہ قال: كنا بالمدينة فاذا اذن المؤذن لصلاة المغرب ابتدرواالسواري، فركعوا ركعتين، حتى ان الرجل الغر يب ليدخل المسجد فيحسب ان الصلاة قد صليت من كثر ة من يصليهما.

حدیث ترجمہ

حضرت سیدنا اَنسرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں کہ” ہم مدینہ منورہزَادَھَا اﷲ شَرَفًا وَّ تَعْظِیمًامیں تھے جب مؤذّن مغرب کی اذان دیتا تو لوگ تیزی سے ستونوں کی طرف جاتے اور د و رکعت ادا کرتے ، اگر کوئی مسافر اس وقت مسجد میں آجاتا تو نمازیوں کی کثرت کی وجہ سے یہ گمان کرتا کہ نماز ہوچکی ہے۔ “

شرح حدیث

نمازِمغرب سے قبل نوافل:اَحناف کے نزدیک غروبِ آفتاب سے فرضِ مغرب تک کا وقت مکروہ ہے کہ اس میں نوافل پڑھنا منع ہےمگرصاحبِ فتح القدیر امام ابنِ ہمامرَحْمَۃُ اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہنے دو رکعت خفیف کا استثناء فرمایا ہے۔نمازِاَوَّابین کی فضیلت:میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مغرب کے بعد اَوَّابین کے نوافل کی اَحادیثِ مبارکہ میں بہت زیادہ فضیلت بیان کی گئی ہے۔چنانچہ اَوَّابین کی فضیلت پرتین فرامینِ مصطفےٰصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمملاحظہ کیجئے: (1)’’جو مغرب کے بعد چھ رکعتیں اس طرح ادا کرے کہ اُن کے درمیان کو ئی بُری بات نہ کہے تو یہ چھ رکعتیں بارہ سال کی عبادت کے برابر ہوں گی۔“(2)”جو مغر ب کے بعد چھ رکعت ادا کرے گا اس کے گناہ معاف کردیئے جائیں گے اگرچہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں۔“(3)”جوشخص مغرب کے بعد چھ رکعت ادا کرے گا،اﷲ عَزَّ وَجَلَّاس کیلئے جنت میں ایک گھربنائے گا۔“مدنی گلدستہ’’رب‘‘کے2حروف کی نسبت سے اَحادیثِ مذکورہ اور ان کی وضاحت سے ملنے والے2مدنی پھول
(1) اَحناف کے نزدیک مغرب کی اذان واِقامت کے درمیان نفل پڑھنا مشروع نہیں،مگرامام ابنِ ہمام
رَحْمَۃُ اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہنے دورکعت خفیف کا استثناء فرمایا۔
(2) نمازِمغرب کے بعداَوَّابین کی چھ رکعتیں بھی ادا کرنی چاہیے کہ اِن کی اَحادیث میں بڑی فضیلت بیان فرمائی گئی ہے۔
اﷲ عَزَّ وَجَلَّسے دعا ہے کہ وہ ہمیں مغرب کی سنتیں اور اوابین کے نوافل ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمصَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ماخذ و مراجع

کتاب: فیضان ریاض الصالحین جلد: 7 , حدیث نمبر: 1125